?️
سچ خبریں:بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرتIOM نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 1.2 ملین عراقی اب بھی پناہ گزین کیمپوں میں قید ہیں۔
بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت IOM کی رپورٹ کے مطابق 1.2 ملین عراقی اب بھی پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں جبکہ 2018 سے ان کی اپنے گھروں کو واپسی کی شرح کم ہو رہی ہے،تاہم عراقی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں گزشتہ جولائی تک 4 لاکھ 884 ہزار 612 بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی دیکھی گئی، یہ اعداد و شمار عراق کے کل بے گھر ہونے والے افراد کا 81 فیصد ہیں، جن میں 6 ملین سے زیادہ افراد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جون 2018 سے بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں میں واپسی کی تعداد میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ عراق کے 287 علاقوں میں پناہ گزینوں کی واپسی نہیں دیکھی گئی، اس کے علاوہ1.2 ملین لوگ اب بھی کیمپوں میں رہ رہے ہیں جو اپنی اصل رہائش گاہ میں سکیورٹی اور استحکام کی کمی جیسی وجوہات کی بنا پر اپنے گھروں کو نہیں لوٹ رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والے پناہ گزینوں میں سے تین چوتھائی اب 10 کیمپوں میں رکھے گئے ہیں جن میں 12 فیصد کے رمادی، 11 فیصد فلوجہ اور 4 فیصد صوبہ الانبار میں ہیں، رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ (جون 2019 سے اگست 2020) کے درمیان کی مدت کے لیے پچھلی سالانہ رپورٹ کے مقابلے میں واپس آنے والے مہاجرین کی تعداد 10 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا
?️ 21 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا
اپریل
غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے
اکتوبر
صیہونی فوجی چھاؤنی سے بھاری مقدار میں گولہ بارود چوری
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے
نومبر
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف یہودی تنظیم کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے
مئی
مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں: حریت کانفرنس
?️ 1 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل
پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا
?️ 15 اگست 2025 پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا پاکستان کے وزیرِاعظم
اگست
القسام رہنماؤں کے قتل کی خبریں غلط
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: خلیل الحیہ حماس تحریک کے رہنما خلیل الحیہ نے خان
جولائی
اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا آغاز
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی حکام نے صیہونی حکام کے ساتھ مل کر فریقین
جولائی