?️
سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت پذیر اور اہم قرار دیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں متحدہ عرب امارات کے رہنما شیخ محمد بن زائد آل نہیان سے ملاقات کی،۔
مزید پڑھڑھیں:متحدہ عرب امارات کا شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے لیے پہلا قدم
یاد رہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید آپسی تعاون پر زور دیا نیز محمد بن زائد نے ماسکو اور ابوظہبی کے درمیان تعلقات کو سراہا۔
واضح رہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی اجلاس کے موقع میں متحدہ عرب امارات کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا
ملاقات کے دوران پیوٹن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ماسکو کے لیے ایک بہت اہم اور اچھا شراکت دار ہے،انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان نیز روس اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں یو اے ای کی جانب سے اہم کردار ادا کرنے پر آل نہیان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ محمد بن زائد آل نہیان نے روس کے صدر سے ملاقات میں کشیدگی کم کرنے اور یوکرین کے تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا نیز دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
محمد بن زائد نے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات عالمی امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے سیاسی حل کے حصول کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی جرائم میں شریک،یمنی تیل کا تاجر
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے کردار
جون
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس
ستمبر
حماس کا غزہ کی حمایت میں عرب اسلامی اتحاد پر زور
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت
نومبر
نیتن یاہو کی احمقانہ غلطی نے اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھولے
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند ہفتے قبل صیہونی حکومت کے خلاف
اکتوبر
چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی
اگست
بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری تنازع میں واشنگٹن کے اسرائیلی ثالث کے انتخاب میں پس پردہ حقائق
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی
اکتوبر
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس
جولائی