?️
سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں امریکی رضاکاروں میں بہت سے مسائل ہیں جن میں سے ایک فوجی تجربے کی کمی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق جب یوکرین میں جنگ شروع ہوئی تو امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک سے ہزاروں رضاکار روس کے خلاف جنگ میں حصہ لینے اور یوکرین کے باشندوں کو اپنا فوجی تجربہ فراہم کرنے کے لیے اس ملک پہنچ گئے۔
تاہم اب ایک سال کی شدید لڑائی کے بعد منظر عام پر آنے والی کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ غیر ملکی رضاکاروں کے بہت سے گروپ اندرونی جھگڑوں میں مصروف ہیں، جو انہیں جنگ میں حصہ لینے سے روک رہے ہیں،نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں امریکی رضاکاروں میں بہت سے مسائل ہیں جن میں فوجی تجربے کی کمی، وسائل کا ضیاع اور جنگ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ یوکرین کی فرنٹ لائن پر لڑنے والے اور جدید امریکی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنے والے رضاکاروں میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں اگر یہ جنگ امریکہ کی ہوتی تو انہیں جنگ کے میدان کے قریب بھی نہ جانے دیا جاتا۔
نیویارک ٹائمز نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی رپورٹ میں اس نے رضاکار گروپوں سے متعلق 100 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات کا جائزہ لیا اور 30 سے زائد رضاکاروں سے بات کی،کچھ رضاکاروں نے اپنے نام ظاہر کیے اور کچھ نے نام ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دی۔
رپورٹ کے مطابق، یوکرین میں امریکی جنگجوؤں میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ایک ریٹائرڈ یو ایس میرین کرنل بھی ہے جو فوجی ٹیکنالوجی کی غیر قانونی برآمد میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں وفاقی عدالت میں مطلوب ہے۔
ان میں ایک سابق امریکی فوجی بھی ہے جو لڑنے کے لیے یوکرین آیا تھا لیکن اپنے ساتھیوں کو دھوکہ دے کر روس بھاگ گیا جبکہ ایک اور امریکی کا تعلق کنیکٹی کٹ سے ہے جس نے یوکرینیوں سئ جھوٹ بولا کہ وہ امریکی فوج میں خدمات انجام دیتا تھا، اس نے یوکرین کے میدان جنگ کی آن لائن فوٹیج پوسٹ شائع کرتے ہوئے اپنی صحیح جگہ کی نشاندہی کی اور امریکی ہتھیاروں تک اپنی آسان رسائی کے بارے میں شیخیاں ماریں


مشہور خبریں۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان کےلئے ادویات کی فراہمی شروع
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان دوا ساز کمپنیوں نے افغانستان کے لئے
دسمبر
امریکہ نے گوانتانامو کا قیدی طالبان کے حوالے کیا
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: فارس، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جون
عصری تقاضوں سے ہم آہنگی، وفاقی کابینہ نے اے آئی پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی
جولائی
افغانستان میں خشخاش کی بڑھتی ہوئی کاشت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ
نومبر
اسرائیل ہماری آنکھوں کے سامنے ٹوٹ رہا ہے: ایہود باراک
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے خبردار کیا ہے
نومبر
یوکرین کی فوجی امداد کے لیے امریکی وسائل لامحدود نہیں ہیں: پینٹاگون
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک بیان میں تاکید کی کہ
اپریل
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری
افغانستان میں صہیونی حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہرے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صہیونیست حکومت کے جاری وحشیانہ حملوں اور
مئی