یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس

یوکرین

?️

سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت کی سطح بڑھ رہی ہے۔

روسی کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت کی سطح بڑھ رہی ہے، انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں روس کی خصوصی فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی اور ماسکو اپنے مفادات پورے کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اس بات پر زور دیا کہ جب بھی ضروررت پڑے گی برلن کیف کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے،درایں اثنا امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ممالک نے 230 سے ​​زائد ٹینک اور 1500 بکتر بند گاڑیاں یوکرین بھیجی ہیں،یہ ہتھیار اس ملک کو 9 یوکرائنی آرمرڈ بریگیڈز کو لیس کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو یوکرین سے لوہانسک اور ڈونیٹسک جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد، روس نے اس خطے میں فوج بھیجی اور یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

روس نے اس کارروائی کے اپنے ہدف کا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو غیر مسلح کرنا، اس سے اپنے سیکورٹی خدشات کو حل کرنا اور لوہانسک اور ڈونیٹسک کی مدد کی درخواست کا جواب دینا،نیز کہا ہے کہ اس کا یوکرین کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

?️ 4 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو  نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے غیر جوابی پیغامات پر ماہانہ حد مقرر کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر

جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، یہی مسئلے کا حل ہے، عارف علوی

?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

کیا فرانس جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیبین مینڈن نے گزشتہ منگل

امریکی دارالحکومت میں جرائم کولمبیا اور میکسیکو سے زیادہ ہیں: ٹرمپ

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا

غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ کا ذمہ دار کون ہے؟برطانوی وزیر اعظم کا دعویٰ

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر  آج یوم

امریکہ اور چین کے درمیان سب سے اہم اور خطرناک رشتہ کیا ہے؟

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:چین میں امریکی سفیر ہیل، نکولس برنز نے کہا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے