?️
سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ کو انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو گا۔
بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ پورے یورپ کو اس سال موسم سرما میں سخت سردی کا سامنا کرنا پڑے گا، رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا کہ بعض شعبے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خطرناک مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی جنگ کے نتائج کا سب سے بڑا خطرہ یورپی یکجہتی کا ٹوٹ جانا ہے جو توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا،ساتھ ہی بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم اس مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو ہم بحران کو برداشت کر سکتے ہیں۔
دریں اثناء روس کی یورپ کو گیس کی منتقلی کی عارضی معطلی کے اعلان کے بعد پیر کو یورپی منڈیوں میں گیس کی قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح تھی، بلومبرگ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یورپی منڈیوں میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
Gazprom نے جمعہ کو اعلان کیا کہ روس منصوبہ بند مرمت کی وجہ سےNord Stream-1 پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس کی فراہمی بند کر دے گا جبکہ یوروپی یونین ماسکو پر توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کرتی ہے لیکن روس اس الزام کو مسترد کرتا ہے اور یہ دلیل دیتا ہے کہ یورپی پابندیاں روسی گیس کی برآمدات اور رسد میں کمی کی بنیادی وجہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی حکومت نے مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کو جائز قرار دیا
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ کے وسط سے فرانس میں
اپریل
عراق میں3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے رہائشی حیدر علی، گوجرانوالہ
اگست
پاکستان نے بھارت کی تردید مسترد کر دی
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے
جولائی
حلب جنگ میں اردگان کی موقع پرستی؟
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: 2018 میں جب تہران میں آستانہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا
نومبر
سعودی عرب کا پہلا اعلیٰ سطحی وفد شام کے دورے پر
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی
جون
بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے جو بائیڈن کے 2024
فروری
حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی
?️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید
ستمبر
امریکی اتحاد کی تشکیل پر یمن کا ردعمل
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد
دسمبر