?️
سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے صنعاء کے ہوائی اڈے کے معمول کے کام کاج میں سعودی اتحاد کی رکاوٹ اور اس ہوائی اڈے پر معمول کی پروازوں کے قیام کو عالمی برادری کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اعلان کیا کہ سویلین ہوائی اڈے امن اور جنگ دونوں صورتوں میں کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار سعودی اتحاد ہے:صنعاء
العزی نے سعودی اتحاد کی جانب سے معمول کی پروازوں میں رکاوٹ اور صنعاء کے ہوائی اڈے کے معمول کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس اقدام کو عالمی برادری کے لیے باعث شرم قرار دیا۔
یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے مرحلے میں جارح اتحاد کی طرف سے صنعا کے ہوائی اڈے پر پابندیوں کا جاری رہنا مکمل طور پر امن سے متصادم ہے اور امن کی بات کو بے سود بنا دیتا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب الدرہ نے بھی المسیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر بمباری کے بعد ضروری ساز و سامان فراہم کرنے کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
الدرہ نے مزید کہا کہ جارح اتحاد کی طرف سے جبوتی میں معائنہ گروپ کی کاروائیوں کا تسلسل جائز نہیں ہے کیونکہ اس کارروائی سے الحدیدہ بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد میں تاخیر ہوگی اور اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہم صنعاء کے ہوائی اڈے کی پروازوں میں توسیع کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچے تو دوسری فریق نے اس میں رکاوٹ ڈل دی۔
یمن کی قومی نجات کی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا کہ صنعا کے ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی بکنگ میں بہت سی مشکلات ہیں کیونکہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:یمن تنازع کے پرامن حل کے لئے سعودی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
دوسری خبر یہ ہے کہ یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ٹرانسپورٹ وزیر عبدالوہاب الدرہ نے اقوام متحدہ اور میری ٹائم سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے یمن کی قومی سالویشن حکومت کا احتجاجی مراسلہ جمع کرایا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزحمتی تحریک کے ہاتھوں صیہونیوں کو لگام
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:سیف القدس کی لڑائی میں فلسطینی مزاحمت نے فلسطین کے لیے
ستمبر
روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا
?️ 12 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں ایک بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں
مئی
سعودی عرب نے اسرائیل کو بحیرہ احمر تک کی اجازت دی
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: بحیرہ احمر امریکی بحریہ اور صیہونی حکومت اور نئے نارملائزرز
نومبر
’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں
?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘
اکتوبر
یمن میں جنگ کا نشانہ بننے والے بچوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے
نومبر
کیا صدرِ مملکت ایمرجنسی کے نفاذ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں دھرنوں کی سیاست کا آغاز محترم قاضی
نومبر
اقوام متحدہ نے کیا کمال عدوان ہسپتال میں اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ہمیشہ کی طرح غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری
جاپان کی امریکہ کے ساتھ دفاعی رہنما اصولوں پر نظرثانی
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:جاپان اگلے ماہ Fumio Kishida کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکہ
دسمبر