?️
سچ خبریں:یمن کے دار الحکومت صنعا کی ضلعی فوجداری عدالت نے برطانوی انٹلی جنس سروس کے لئے جاسوسی کے الزام میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی۔
یمنی صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دار الحکومت صنعا میں عدالت نے آج (منگل کو) برطانوی انٹلی جنس سروس کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کی جاسوسی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں سے متعلق فوجداری مقدمہ نمبر 537 کی تحقیقات سے متعلق ایک اور سماعت کی،رپورٹ کے مطابق سماعت کے موقع پر پانچ ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ،کیس کی سربراہی جج محمد مفلح نے کی جس میں عرفات قاسم عبد اللہ الحاشدی،علی محمد عبد اللہ الجعمانی ، علی علی الخوارجہ ، سلیم عبد اللہ یحییٰ حبیش، أیمن مجاهد قاید حریش کو سزائے موت سنائی گئی۔
عدالت کے اس سیشن میں ملزم محمد شرف قاید حریش کو بھی پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی اور اس سے تھی کہ وہ سلامتی میں خلل نہ ڈالنے اور اچھے سلوک پر قائم رہنے کا وعدہ بھی لیا گیا،یادرہے کہ ان افراد کو یمن کے مختلف صوبوں بشمول صنعا ، عمران ، صعدہ ، الجوف ، مأرب ، المہرہ اور حضرموت میں جاسوس کی حیثیت سے براہ راست بھرتی کیا گیا تھا اور تربیت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ برطانوی انٹیلی جنس سروس نے مذکورہ افراد کو بروئے کار لاتے ہوئے انھیں مواصلات ، آلات اور تکنیکی نگرانی کے شعبے میں جدید ذرائع اور وسائل فراہم کیے تاکہ ان سے یمن کی سرزمین پر تخریب کاری کی کاروائیاں، معلومات بھیجنے، سراغ لگانے ، تلاش کرنے جیسے کام لیے جاسکیں ۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال بھی یمنی المسیرہ چینل نے 21 ستمبر کے انقلاب سے قبل یمن میں برطانوی اور امریکی مداخلت پر مبنی وسیع دستاویزات کا ایک گوشہ شائع کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر
آئینی بینچ نے سویلینز کے اب تک کیے گئے ملٹری ٹرائلز کی تفصیلات طلب کرلیں
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع
جنوری
حزب اللہ کا صیہونی حکومت کو نیا انتباہ
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی استقامتی تنظیم نے ایک نئی ویڈیو شائع کی ہے
اگست
فلسطینی مجاہدین نے کتنے فیصد طاقت دکھائی ہے؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: لبنان میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے عہدیدار نے
اکتوبر
اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا
?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین
جون
غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی میں اسرائیل سے نمٹنے کے 4 طریقے
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنماوں میں سے ایک اسامہ حمدان
اکتوبر
صیہونی حماس کا غصہ مغربی کنارے کے بے گناہ نوجوانوں پر اتار رہے ہیں
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے
نومبر
عالمی نوبل امن ایوارڈ کسے ملنا چاہیے تھا؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام کے جواب میں ایرانی
اکتوبر