سچ خبریں:یمنی ذرائع نے قیدیوں کے تبادلے کے آغاز کی تاریخ کا ذکر کیا ہے جو اگلے تین دن میں کیا جائے گا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت سے وابستہ ایک یمنی عہدیدار نے کہا ہے کہ انصاراللہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا آپریشن جمعرات سے شروع ہو کر تین دن تک جاری رہے گا۔
یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان ماجد فضائل نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے آپریشن پر عمل درآمد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل 13 اپریل 2023 کو شروع ہو گا جو ریڈ کراس کی پروازوں کے ذریعے ہو گا ،یہ پروازیں پہلے دن عدن اور صنعاء اور صنعاء اور عدن کے درمیان ہوں گی، دوسرے دن صنعاء اور ریاض کے درمیان ،سعودی عرب کے جنوب میں ابہا اور یمن کے مغرب میں المخا کے درمیان ہوں گی۔
تیسرے دن مارب اور صنعاء کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوگا،فضائل نے تاکید کی کہ موجودہ عمل کے بعد ایک اور تبادلے کی کاروائی کی جائے گی تاکہ تمام اسیران، مغوی اور زیر حراست افراد کو رہا کر دیا جائے۔