سچ خبریں:دنیا بھر میں انٹرنیٹ پابندیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے الحدیدہ میں ایک مواصلاتی عمارت پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے کے بعد یمن میں انٹرنیٹ سروس کے مکمل بند ہونے کا اعلان کیا ہے۔
نیٹ بلاکس نے الحدیدہ میں مواصلاتی عمارت پر فضائی حملے کے بعد یمن میں انٹرنیٹ کی مکمل بند ہونے کا اعلان کیا ہے، نیٹ بلاکس نے کہا کہ نیٹ ورک کا ڈیٹے سے ظاہرہوتا ہے کہ یمن میں مرکزی دھارے کے انٹرنیٹ مواصلات کی تباہی کے اس ملک میں انٹرنیٹ مکمل طور پر منقطع ہوچکاہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمنی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ایک ذریعے نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ یمنی صوبےالحدیدہ میں ایک مواصلاتی عمارت کے بین الاقوامی انٹرنیٹ آلات پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے کی وجہ سےاس ملک میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واحد انٹرنیٹ پاور سپلائی ہےجو یمن کے شمالی اور جنوبی صوبوں میں بین الاقوامی مواصلات اور انٹر نیٹ کا ذریعہ ہے۔
درایں اثنا المیادین ٹی وی نے یہ بھی رپورٹ دی ہے کہ یمنی طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے شہر الحدیدہ کے محلہ موصلات پر سعودی جارح اتحاد کے فضائی حملوں میں تقریباً 60 افراد شہید ہو گئے ہیں۔