?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی صدارتی کمیٹی کے ایک رکن نے اعتراف کیا کہ یمن میں 100 سال لڑنے کے باوجود بھی سعودی اتحاد انصاراللہ کو شکست نہیں دے سکے گا۔
یمن میں متحدہ عرب امارات کی اتحادی جنوبی عبوری کونسل نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے لیے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے،یمنی جنوبی عبوری کونسل کے صدارتی بورڈ کے ایک ممبر فضل الجعدی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ سعودی اتحادیمن میں 100 سال لڑنے کے باوجود بھی انصاراللہ کو شکست نہیں دے سکے گا ، ان وجوہات کی بنا پر جو سب جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متعدد بار کہا ہے اور ایک بار پھردہراتے ہیں کہ فتح کے لئے ایک ایسے آلے کی ضرورت ہوتی ہے جو فتح کی تلاش کرے نہ کہ شکست کی، واضح رہے کہ اگرچہ شروع میں جنوب کی عبوری کونسل ریاض کی حمایت یافتہ یمنی مستعفی حکومت کی افواج کے ساتھ مل کر لڑ رہی تھی لیکن یمن کی دولت پر غلبہ جیسے عوامل ان کے مابین اختلافات کا سبب بنے ہیں،یادرہے کہ اس سلسلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےبھی اپنے ایک حالیہ انٹرویو میںحوثیوں کو عرب اور یمنی مزاج اور طرز عمل سے تعبیر کیا ہے اوران کے ساتھ بات چیت کی ضرورت کے سلسلہ میں بات کی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ نے غیر معمولی ادب کے ساتھ سفارت کاری کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں میں یمنی اور عرب مزاج موجود ہے ، وہ کسی بھی چیز کو ترجیح دینے سے پہلے اپنے مفادات اور یمن کے مفادات کو ترجیح دینے کی امید رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی
?️ 25 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی
دسمبر
کینیڈا میں موت کے اسکول
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈا کی مقامی بورڈنگ اسکول پالیسی کے نتیجے میں ہزاروں بچوں
فروری
گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے میں 2 جوان شہید، تمام 8 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
?️ 22 مارچ 2024 گوادر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ
مارچ
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 7 دہشت گرد گرفتار
?️ 12 اپریل 2023پشاور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور ریجن ٹو نے اہم کارروائی
اپریل
عدالت کیخلاف پریس کانفرنسز ہوئیں تب عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہوا؟
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے
اپریل
حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی
نومبر
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،
جون
افغانستان میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
?️ 4 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) بین الاقوامی امور کے ماہر ، کالمسٹ ، پنجاب یونیورسٹی
ستمبر