?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یمن کےمحاصرے کو اٹھانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی عرب کے ہاتھ میں نہیں بلکہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کےب چیئرمین ، عبدالقادر المرتضی نے یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفھیس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا، المرتضی کا کہنا گریفتھس کی ا س ملک کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کرنا ایک واضح غلطی ہے، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی اس طرح کی درخواست کر کےیمنی قوم کے محاصرے کے اصل مجرم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یمنی عہدیدار نے یاد دلایا کہ الجابر حکومت عدن میں اپنا اپنی حفاظت نہیں کرسکتی ہےجبکہ یمنی قوم بخوبی واقف ہے کہ محاصرہ اٹھانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ صرف اور صرف امریکہ کے ہاتھ میں ہے نہ کہ سعودی عرب کے ہاتھ میں ،یادرہے کہ حال ہی میں یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا تھا کہ سفارتی کوششیں محاصرے کی شکست اور یمن کے خلاف جارحیت کے خاتمے کے بعد ہی شروع ہوں گی
درایں اثنا یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے بھی کہا کہ یمنی شہریوں کی امداد روکنے کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہے،واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے پہلے بھی متنبہ کیا ہے کہ سعودی اتحاد الحدیدہ (یمن کی واحد محصور شریان) کی بندرگاہ تک ایندھن پہنچنے پر مسلسل روک لگائے ہوئے ہے، تنظیم نے زور دیا کہ یمن میں ایندھن کی شدید قلت نےاس ملک کے غذائی تحفظ کو حقیقی خطرہ میں ڈال دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی حمایت سے سعودی عرب کا سب سے بڑا وائر ٹیپنگ آپریشن
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے تل
فروری
اسرائیل ایران کے میزائل کے ملبے کے نیچے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یسرائیل ہیوم” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا
جون
نیتن یاہو کی شکست/تل ابیب کا عدالتی اصلاحات کا منصوبہ معطل
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل
مارچ
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
امریکہ کا نیٹو سے نکلنے کا امکان:ہلری کلٹن
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ آنے والے برسوں
جون
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی نئی تجویز
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجویز
مارچ
46 فیصد امریکیوں ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: Reuters Ipsos کے ایک نئے پول سے پتہ چلتا ہے
جنوری
پنجاب حکومت کا قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹ نظام بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور انتظامی سیکرٹریز نے ایگزیکٹو
ستمبر