?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پر یمنی افواج کے حملوں سےاس ملک میں مقیم 70 ہزار امریکیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے نے آج (ہفتہ کو) اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سعودی عرب کے جیزان کے سرحدی علاقوں پر یمنی عوامی کمیٹیوں کے کل رات کے حملے پر ردعمل ظاہر کیا، امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹ میں یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یمنی فورسز کے حملے جنگ کے جاری رہنے اور یمنی عوام کے مصائب کو طول دینے کا سبب ہیں ، کہا کہ ان حملوں سے سعودی عرب میں مقیم 70 ہزار امریکیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہم حوثیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب پر اپنے حملے بند کریں اور یمن میں تنازع کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں میں حصہ لیں، دریں اثنا آج یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ یمنی میزائل فورس جدید ٹیکنالوجی کے حامل 3 ہائی ٹیک بیلسٹک میزائلوں سے جیزان میں سعودی دشمن کی انتہائی اہم اور حساس تنصیبات کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
واضح رہے کہ کل رات یمنی فورسز نے جیزان اور نجران کے سرحدی علاقوں پر دو راکٹ فائر کئےجس کے جواب میں سعودیوں نے یمن کےمغربی شہر المحویت میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پر فضائی حملہ کیا جس میں بیلسٹک میزائل اور گولہ بارود کے دو ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے حالات مزید خراب ہوں گے: ٹرمپ
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں
مارچ
بحیرہ احمر میں یمن کے حملے روکنا مشکل
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ حوثیوں کے
دسمبر
شمالی غزہ میں صیہونیوں کی بربریت پر انصار اللہ کا شدید ردعمل
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے غزہ
اکتوبر
کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس
?️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا
جولائی
مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ
اپریل
مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور
دسمبر
کیا اسرائیل رفح پر حملہ دوبارہ حملہ کرے گا ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی کے چینل 14 نےاس حکومت کی
فروری
طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر
ستمبر