?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو اس ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کے نتائج سے خبردار کیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو واضح تنبیہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت پر ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ مناسب جواب دیں گے، ہماری افواج یمنی رہنما (سید عبدالمالک الحوثی) کی طرف سے طے شدہ کسی بھی آپشن کے لیے تیار ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے یمن کے خلاف کسی قسم کی حماقت کے ارتکاب کے خلاف بھی خبردار کیا،یاد رہے کہ غاصب حکومت کے لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہونے کے علاوہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے یمن کی تحریک انصار اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور یمنی حکومت کی طاقت کے خوف کا بھی اعتراف کیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک ایک مقامی تنظیم سے مزاحمتی محور کے دشمنوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے، اس تحریک کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے خطرات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے نیز اسرائیل بھی اس تحریک کے خطرات کے دائرے میں شامل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل تل ابیب کے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی ذریعے نے کہا تھا کہ اسرائیل کو جو حقیقی خطرہ درپیش ہے وہ یمن میں ہے، یمن کی انصاراللہ کی طرف سے اسرائیل کو نشانہ بنانے کا امکان حوثیوں اور حزب اللہ کے درمیان ہم آہنگی سے ایک حقیقت بن گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
7 اکتوبر کی ناکامی کے بعد صیہونی حکومت بنی ناقدین کا شکار
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی
اپریل
ٹرمپ جھوٹا ہے: بائیڈن
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان ہیلن سے نمٹنے کے
اکتوبر
مچاڈو نے نوبل امن انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو ، جو 2025ء کی
اکتوبر
گوگل فوٹوز میں مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید فیچرز کا اضافہ ہوگیا
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: گوگل فوٹوز نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو
مئی
توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل
?️ 23 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے
دسمبر
امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و
جولائی
وزیراعظم نے ڈاکٹر اعجاز منیر کو نیا عہدہ دینے کی منطور دے دی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
مئی
نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔ عظمی بخاری
?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
نومبر