سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی وزیر دفاع نے 26 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج تیاری کی اس سطح پر پہنچ گئی ہیں کہ وہ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور قومی بنیادوں نیز یمن کی خودمختاری پر حملہ کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
محمد ناصر العطفی نے کہا کہ 26 ستمبر کا جشن انقلاب بنیادی انقلاب اور یمنی انقلابات کی پہلی چنگاری ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یمنی قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے، یمن کے وزیر دفاع نے تاکید کی کہ جو لوگ تاریخ کے اوراق کو پلٹنے کے جنون میں مبتلا ہیں وہ دھوکے میں ہیں اور آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ خود مختاری اور فیصلے کے حق کے ساتھ ایک مضبوط، متحد، آزاد اور خود مختار یمن کے مستقبل کا آغاز ہے۔
العطفی نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارا ملک آزاد تھا اور آزاد رہے گا نیز مسلح افواج خدا کے دین اور یمن کے جغرافیہ کا وفاداری کے ساتھ دفاع کرتی رہیں گی۔