یمنی فوج کا مأرب کے جنوب میں القاعدہ کے اہم ترین اڈے پر قبضہ

یمنی

?️

سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے علاقے میں شدید لڑائی کے بعد القاعدہ کے سب سے اہم اور سب سے بڑے اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
یمن کے صوبے مأرب کے قبائلی ذرائع نے وکاله الصحافه الیمنیه نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صنعا کی فورسز نے مأرب کے جنوب میں واقع وادی العبیدہ میں اس ملک کے خلاف جارح اتحاد کا ساتھ دینے والی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سب سے بڑے اور اہم ترین اڈے پر شدید جھڑپوں کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اڈے پر موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود کے بڑے ذخیرے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا،واضح رہے کہ القاعدہ نے ان ہتھیاروں کو مأرب میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ کیا تھا ،تاہم صنعا کی فورسز نے مأرب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مستعفی حکومت سے وابستہ ریفارم پارٹی نے گزشتہ مارچ میں صوبہ حضرموت سے القاعدہ  دہشت گرد تنظیم کے 150 سے زائد کارکنان، البیضاء صوبے سے 100 اور ابین سے القاعدہ کے 70 کارکنان کو بھرتی کیا تاکہ یمنی عوام کے خلاف جارح ممالک کے اتحاد کو مضبوط بنایا جاسکے۔

 

مشہور خبریں۔

ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے حقائق بیان نہیں کیے

?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران

اب لباس بھی ٹچ اسکرین والے ہوں گے

?️ 13 فروری 2022لندن (سچ خبریں) زمانہ انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے، جو

حماس: نیتن یاہو وقت ضائع کرنے اور کسی بھی معاہدے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: حماس کے رہنماوں میں سے ایک محمود مرداوی نے کہا

وزیر اعظم کی پریانتھاکمارا کی بیوہ کو رقم عطیہ کرنے پر تاجر برادری کی تعریف

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری

انصاراللہ ڈرونز کے خلاف پیٹریاٹ $1 ملین کے نظام کی شکست

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  امریکہ میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS)

صیہونیوں کا مستقبل تاریک

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے