سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی یمن میں واقع صوبہ شبوا میں یو اے ای کے فیلڈ آپریشنز روم پر میزائل داغا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا کہ جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کے آپریشن روم اور اس کے کرائے کے فوجیوں پر ایک میزائل داغا گیا ہے،یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ میزائل یونٹ شبوا صوبے کے اسیلان شہر میں دشمن کے فیلڈ آپریشن روم متحدہ عرب امارات اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہاجس کے نتیجے میں، بہت سے لوگ، جن میں کچھ اماراتی لوگ بھی شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ آپریشن روم صوبہ شبوا میں لڑائیوں کے انتظام کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، یادرہے کہ یمنی فوج نے حالیہ ہفتوں میں متحدہ عرب امارات کی گہرائی میں تین میزائل اور ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے، متحدہ عرب امارات پر یمنی فوج کے حملے اس وقت دوبارہ شروع ہوئے جب یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے العربی ٹی وی کو بتایاکہ سعودی عرب یمن کے تمام جنوبی صوبوں بشمول شبوہ کو یمن کے حوالے کر دے گااور اس کے بدلے میں متحدہ عرب امارات ماضی کی طرح اپنی تمام فوجی صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
البخیتی نے خبردار کیاکہ ہم متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی کشیدگی کی کارروائیوں کو جاری نہ رکھے، کیونکہ اگر یہ کشیدگی جاری رہی تو یمن اس کی سرزمین کے اندر تک حملہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
یادرہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت یافتہ عرب اتحاد کی سربراہی میں یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا آغاز کیا اور 26 اپریل 2015 کو اس کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکہ بندی کر دی، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ مستعفی یمنی صدر کو واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ فوجی جارحیت سعودی اتحاد کے کسی بھی اہداف کو حاصل نہیں کرسکی بلکہ صرف دسیوں ہزار یمنیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے، لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی، ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور قحط اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بنی۔