سچ خبریں:یمنی پیٹرولیم وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں سعودی-امریکی اتحاد کی 6 سالہ جارحیت کے دوران یمنی تیل کے محصولات میں لوٹ مار کی رقم 19 کھرب یمنی ریال سے زیادہ ہے۔
یمن کے وزیر پیٹرولیم احمد دارس نے سعودی-امریکی اتحاد کی چھ سالہ جارحیت اور محاصرے کے دوران یمنی تیل اور گیس کے شعبے کو ہونے والے نقصان کی مقدار کا اعلان کیا، انہوں نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں کہاکہ چھ سالوں میں حملہ آور سعودی اتحادی فوج کے ذریعہ لوٹی گئی تیل اور گیس کی آمدنی کی مالیت 19 کھرب یمنی ریال سے زیادہ تک پہنچ جائے گی۔ (ہر ہزار یمنی ریال امریکی ڈالر 3.99 ڈالر ہے)۔
دارس نے بتایاکہ لوٹی گئی آمدنی میں 1.3 ٹریلین ریال مالیت کی مأرب ریفائنری کے تیل کی آمدنی اور 1.3 ٹریلین ریال مالیت کی ملکی گیس سے متعلق آمدنی شامل ہے جس کوقابضوں کی سہولت کے لیے فوجی بیرکوں میں رکھا گیا ہے، یمنی وزیر تیل نے اس بات پر زور دیا کہ جارحیت پسندوں نے یمنی عوام کو دبانے اور ان کی مزاحمت کو نشانہ بنانے کے لئے یمنی عوام کی آمدنی کی کمر توڑ دی ہے جبکہ تیل اور گیس کی آمدنی تمام یمنیوں کا حق ہے اور ہم اس کے خلاف منظم ہیں لوٹ مارپر خاموش نہیں رہیں گے۔
دوسری جانب ملکی گیس کمپنی کے ترجمان علی معصار نے المسیرہ نیوز ایجنسی کو بتایاکہ یمن پر جارحیت اور محاصرے کے آغاز سے لے کر آج تک گیس کی آمدنی مکمل طور پر مأرب میں کرائے کے فوجیوں کو ملتی ہے، کرائے کے کارندوں نے ملکی گیس کی آمدنی کو لوٹنا بند نہیں کیا ہے بلکہ انھوں نے حال ہی میں لاگت میں بھی اضافہ کیا ہے جس نے یمنی عوام پر ایک نئی تکلیف مسلط کردی ہے۔
واضح رہے کہ یمنی وزارت خزانہ کے تیل کے محصولات کے ڈائریکٹر سلیم الجعدبی نے گذشتہ موسم گرما میں کہا تھا کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک 12 کھرب یمنی ریال کی مالیت کا 120 ملین بیرل سے زیادہ تیل چوری ہوچکا ہے جو یمنیوں کے لیے 12 سال تک کافی تھا ۔