سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن نے گمراہ کن اور غیر معقول بیانات دیئے تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ وہ یمن میں امن کی واپسی نہیں چاہتا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ٹویٹ کیا کہ واشنگٹن بخوبی واقف ہے کہ یمن میں امن کس چیز سے واپس آئے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے لیے لازمی ہے کہ وہ پہلے جارحیت پسندوں کو جارحیت روکنے کے لئے مجبور کرے ،اس کے بعد یمن کے خلاف محاصرے کا خاتمہ کرے تاکہ کوئی بھی سفارتی کوشش کامیاب ہو سکے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کےگمراہ کن اور غیر معقول بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسا نہیں چاہتا ہے، انہوں نےانسانی ہمدردی کے معاملے پر ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ واشنگٹن جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے بارے میں انسانی ہمدردی کا نعرہ نہیں اٹھا سکتا جبکہ وہ ا س بحران کو فوجی اور سیاسی مفادات کے لئے حربے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے ،۔
انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی کوشش کی کامیابی کا انحصار انسانی صورتحال کو ناجائز استعمال نہ کرنے پر ہے جبکہ امریکہ یمن پر ہونے والی جارحیت کی شروعات سے ایسا ہی کر رہا ہے ، وہ ایک طرف یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کا اسلحہ فروخت کررہا ہے اور دوسری طرف اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دہائی دے رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے یمنی عوام کے سلسلہ میں دوہری پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور وہ اپنے مفادات کی خاطر اس ملک میں امن کی بحالی کا خواہاں نہیں ہے کیونکہ اس سے اس کی اسلحہ منڈی خراب ہو جائے گی۔