?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے معتبر سکیورٹی ریسرچ سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیل کے ساتھ تنازعات کے نئے دور میں حماس کی فتح کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یحییٰ السنوار نے پورے اسرائیل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ مسلسل علمی جنگ کا ایک نیا دور جیت لیا ہے اور پورے اسرائیل کو داؤ پر لگانے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں نے یحییٰ السنور کے فوری قتل کا کیا مطالبہ
اس رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بار پھر اسرائیل کا مذاق اڑایا اور اس کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیا نیز اس جنگ کے علمی میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں اور اسرائیلیوں کی رائے عامہ کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی۔
اس مطالعاتی مرکز کے نتائج کے مطابق دوسری طرف صیہونی حکومت نے علمی اور مزاحمتی جنگ کے میدان میں اپنی کمزوری اور نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کا آپریشن حماس کو تحفے میں دیا ہے۔
اس مرکز نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی پر فلسطینیوں کی وسیع مسرت کی طرف اشارہ کیا کہ ان مواقع پر لوگوں کے ہاتھوں میں تحریک حماس پرچم دکھائی دے رہے تھے
اس رپورٹ میں قیدیوں کی رہائی کو حماس کے لیے ایک فتح اور ایک نئی کامیابی قرار دیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ آپریشن مغربی کنارے میں حماس تحریک کی مقبولیت اور عوامی بنیاد کو مزید گہرا کرے گا نیز خود مختار تنظیم کو کمزور کرے گا۔
اسرائیل ہیوم اخبار نے پہلے بھی لکھا تھا کہ حماس کو تباہ نہیں کیا جا سکتا اور قیدیوں کے تبادلے کا آپریشن اسی طرح کیا جا رہا ہے جس طرح حماس چاہتی تھی۔
مزید پڑھیں: صہیونی وزیر کی فلسطینی رہنما کو قتل کی دھمکی
اس اخبار کے عسکری تجزیہ کار لیلاخ شوفال نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جس سے اسرائیلی حملے کو اپنے عروج پر روک دیا جائے ۔
غزہ کے قریب سرحدی علاقے میں واقع قصبوں کے عہدیداروں میں سے ایک ہاییم یلین بھی کہتے ہیں کہ السنوار ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کے شام کے خلاف پروپیگنڈے پر 4 ارب ڈالر خرچ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ برطانیہ نے شام
مارچ
اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے والے پچھتائیں گے: الحوثی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی رہنما عبدالمالک الحوثی نے جمعہ کی شام کہا کہ
اپریل
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تک پاکستان میں سیکیورٹی خدشات رہیں گے، بلاول بھٹو
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول
فروری
’سمری وزیراعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں،جلد پہنچ جائیگی‘، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 29 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی
نومبر
سردار ایاز صادق کو وزیر قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق
اکتوبر
صیہونیوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ساتھ جنگ
اگست
صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں
نومبر
ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کے دوسرے دور کا ممکنہ میزبان
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے
اپریل