?️
سچ خبریںایرانی مسلح افواج کے متعدد کمانڈروں نے سامراجی طاقتوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کویہ بھی مہم جوئی کرنے سے پہلے سوچ لینا ورنہ پچھتانا پڑے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کی کامیابی کے بعد سے، دشمن ایران میں بعض اوقات رونما ہونے والے واقعات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا آیا ہے اور پانی اور بجلی کی کمی کے حالیہ مسائل اٹھانا اس کی واضح مثالیں ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم انتقال اقتدار کے عمل سے گزر رہے ہیں جو امریکہ میں انتقال اقتدار کے برخلاف پورے وقار، امن اور سکون کے ساتھ انجام پا رہا ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم کے لیے مشکلات اور پریشانیاں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے اُسے ماضی سے عبرت حاصل کرنے کی نصیحت کی۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ہم بیالیس سال سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہر دور سے زیادہ آج ہم طاقتور ہو چکے ہیں۔ جنرل سلامی نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ دشمن کسی خام خیالی میں نہ رہے کیونکہ ہمارا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا اور اسے اپنے کیے پر پچھتانا پڑے گا۔
ایرانی کمانڈر نے دشمن کو خطاب کرتے ہوئے کہا، "خبردار ایرانی قوم کے مقابلے پر نہ آنا، ہر دور سے زیادہ طاقت اور فولادی عزم کے ساتھ کھڑے ہیں،دوسری جانب ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے دشمن کی مہم جوئی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔ بری فوج کے کمانڈروں کی چودہویں سالانہ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے جنرل عبد الرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کے تمام دستے پوری آمادگی کی حالت میں، ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار اور ہر مشن کو پورا کرنے کی توانائی سے بہرہ مند ہیں۔
درایں اثنا ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کے بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض بیرونی طاقتیں اسرائیل اور علاقے کی کٹھ پتلی حکومتوں کے تعاون سے نفسیاتی جنگ چھیڑ کر کسی مہم جوئی کا راستہ ہموار کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے بحیرۂ عمان میں جہاز رانی کی سلامتی کے بارے میں صیہونی، عرب اور سعودی ذرائع ابلاغ کی دروغگوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، اس علاقے میں کسی بحری جہاز کے اغوا سے متعلق مذکورہ ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ غیر مصدقہ اور متضاد خبریں دراصل نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں جس کا مقصد خطے میں کسی نئی مہم جوئی کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ایران نہ صرف یہ کہ علاقے سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، بلکہ ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کو علاقے پر مکمل انٹیلی جینس تسلط حاصل ہے اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
آصف کرمانی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف
جولائی
انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا پردہ فاش ہوگیا
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا
جون
عرب اور اسلامی ممالک ایران کی حمایت کریں : انصار اللہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا
جون
یمن میں مزید وقت ضائع نہ کرؤ؛ سید حسن نصراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یمن کے لئے ریاض کے
مارچ
یمن کے الجوف اور مآرب پر سعودی جنگجوؤں کے وسیع حملے
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دسمبر
9 مئی کے واقعات کے بارے میں رانا ثناءاللہ کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے
اکتوبر
تاریخ کے بدترین الیکشن؛ کنول شوزب کی زبانی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے
جون