?️
سچ خبریں:ہندستانی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات کو حجاب پہننے پر کالج سے نکال دیا۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پرکالج سے باہر نکال دیا،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں مسلم طالبات کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔
اس ملک کی ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج کے پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا،کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا، طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا،تاہم ابھی تک ان کے احتجاج اور خدشہ کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیل ایک عجیب بلیک ہول میں دھنسا جا رہا ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے ایک نوٹ میں کہا ہے
اگست
سیاسی و معاشی بے یقینی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
اپریل
لاس اینجلس میں 50 ہزار سے زائد مزدوروں کی ہڑتال، عوامی خدمات مفلوج
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:لاس اینجلس میں 50 ہزار سے زائد عوامی شعبے کے
اپریل
الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی
مارچ
ایلون مسک امریکی حکومت کے لیے سیکریٹری آف اسٹیٹ منتخب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے
نومبر
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں
اپریل
سعودی حکام کیوں پریشان ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اپنی علاقائی حیثیت کو کمزور ہونے کے خدشات
ستمبر
صہیونی پناہ گزینوں کے لیے نصر اللہ کا جواب
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ ہفتے منگل کے روز لبنان میں قابض حکومت کے
ستمبر