🗓️
سچ خبریں:ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک عہدہ دار کی جانب سے پیغمر اکرم کی شان میں گستاخی پر اسلامی ممالک کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں کی جانب سے پیغمر اکرمؐ کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی پر اسلامی ملکوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک پانچ عرب ملکوں نے باضابطہ طور پر احتجاج اور ہندوستان کے سفیروں یا اعلی سفارتکاروں کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ سب سے پہلے قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں ہندوستان کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا اور بی جے پی کے ان دونوں رہنماؤں کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ہندوستان سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا اس کے بعد ایسا ہی اقدام عمان میں بھی عمل میں لایا گیا۔
ایران، پاکستان اور افغانستان نے بھی بی جے پی کے ان دونوں رہنماؤں کے بیان کی شدید مذمت کی اور ہندوستان کے سفیر کو ایران کی وزارت خارجہ طلب بھی کیا گیا ، الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ بعض عرب ملکوں میں ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے، سعودی عرب نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی شدید مذمت کی اور ہندوستانی سفیر سے احتجاج کیا۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان میں بی جے پی لیڈروں کے اہانت آمیز اقدامات نے مسلم ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو ایک نئی آزمائش سے دوچار کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو کے سکریٹری جنرل سے ملاقات ؛ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے نارتھ برسلز کے اپنے دورے کے دوران
دسمبر
جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے بارے میں پیوٹن کے بیانات کیا ہے؟
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی خبر رساں ایجنسی سیوڈنیا کے
مارچ
ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کی قبل از وقت جیت کے دعوے کو ناکام بنانے کا منصوبہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ریپبلکن
نومبر
کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں
🗓️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع
اگست
وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت
🗓️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم
اگست
قطر کا غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کرنے کا ارادہ
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے
اگست
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نیا تنازع ؛ کم از کم 90 فوجی ہلاک
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امن قائم کرنے کی کوششوں کے باوجود آذربائیجان اور آرمینیا کے
ستمبر
میں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا:فردوس عاشق
🗓️ 7 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق
اگست