🗓️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےسعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی کارکن سلمی الشہاب کی 34 سال قید کی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سعودی حکام کو اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی کارکن سلمی الشہاب کو ٹویٹر پر ان کی سرگرمیوں کے لیے 34 سال قید کی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سعودی حکام کو اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی ایک عالمی انسانی حق ہے جس سے ہر ایک کو لطف اندوز ہونا چاہیے، یہ حق کبھی بھی مجرمانہ اور سزا کے تابع نہیں ہونا چاہیے، یاد رہے کہ 34 سالہ سعودی خاتون اور انگلینڈ کی لیڈز یونیورسٹی کی طالبہ سلمی الشہاب، جو چھٹیاں گزارنے واپس سعودی عرب آئی تھیں، کو ٹوئٹر اکاؤنٹ رکھنے ،حکومت مخالفین اور سیاسی کارکنوں کے ٹویٹس فالو کرنے اور دوبارہ شائع کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حقوق نسواں کی کارکن کے خلاف یہ بھاری سزا امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے،ایسا سفر جس کے بارے میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے متنبہ کیا تھا کہ وہ ریاض کو اپنے مخالفین اور جمہوریت کے حامی کے دیگر کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسی پر ایران کا ردعمل
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
مارچ
بائیڈن کی ہفتہ وار چھٹیوں میں تفریح درد سر
🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریپبلکن سینیٹر نے امریکی صدر جو
ستمبر
بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان
🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے
فروری
پارلیمانی کمیٹی کی 2 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری
🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں کے حوالے سے
نومبر
یمن کی انصار اللہ تحریک کے خلاف میڈیا حملے سعودی اتحاد کے ایجنڈے میں
🗓️ 2 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے بھاری قیمت ادا کر کےیمن میں انصار اللہ
فروری
پچھلی حکومت اور موجودہ اتحادی حکومت کے درمیان سی پیک سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں
🗓️ 24 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا
اگست
روس کا ہیئت تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیئت
دسمبر
صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ڈرون سے اربوں ڈالر کا نقصان
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اس
نومبر