ہم شام کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:عرب پارلیمنٹ ارکان

شام

?️

سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنی قاہرہ میں ہونے والی اپنی نشست میں شام کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی نیز اس پارلیمنٹ اور عرب لیگ میں دمشق کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے ارکان نے ہفتے کی شام قاہرہ میں واقع عرب لیگ کے جنرل سکریٹریٹ میں منعقدہ اپنے تازہ ترین اجلاس میں شام کی سلامتی، استحکام اور ارضی سالمیت کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا۔

اس نشست کے دوران انہوں نے عرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ میں شام کی واپسی کا خیرمقدم کیا،عرب پارلیمنٹ کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ شام کے بحران کے حل کے لیے غیر ملکی مداخلتوں سے ہٹ کر عرب ممالک کا تعاون مزید بڑھے گا۔

انہوں نے عرب ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کی حمایت کرتے ہوئے اس کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے حالات فراہم کریں نیز تعمیر نو کے مقصد سے اس ملک میں سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے ذریعے اسے مدد فراہم کریں۔

عرب پارلیمنٹ نے عرب دنیا کے مرکزی مسئلہ کے طور پر فلسطین کے کاز کی حمایت اور فلسطین کو آزاد کرانے کی کوششوں میں اپنے مضبوط موقف پر بھی زور دیا۔

مشہور خبریں۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان سمیت دیگر 28 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے القادر ٹرسٹ

برطانوی وزیراعظم کوہٹانے کی تحریکیں تیز ہوئی

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ہمارا سیاسی نظام دیوالیہ ہو چکا ہے اور ملک کو بڑے

پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاسوسی کو عالمی اصولوں کی خلاف قرار دے دیا

?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ نے اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے

صیہونی حکومت کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں:قطر 

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل پر الزام

فیض آباددھرناکیس: کمیشن نے سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کو طلب کرلیا

?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے

پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: پیجر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو اکثر ممالک میں سیکیورٹی

عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور

?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے