?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کی کہ اردن میں ایرانی اور سعودی ماہرین کے درمیان سکیورٹی میٹنگ ہو رہی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اردن میں سکیورٹی اجلاس کے موقع پر اپنے ملک کے اور ایرانی سکیورٹی ماہرین کےدرمیان خفیہ ملاقات کی تردید کی ہے،رپورٹ کے مطابق بن فرحان نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اردن میں سعودی اور ایرانی ماہرین کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اردن نے حال ہی میں ایک سیکورٹی کانفرنس کی میزبانی کی تھی جس میں دنیا بھر سے کئی لوگوں نے شرکت کی تھی، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی بات چیت کا خیرمقدم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان براہ راست مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جس کا سرکاری طور پر پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔
یادرہے کہ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (پیٹرا) نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ عمان میں ایرانی اور سعودی حکام کے درمیان ماہرین کی سطح کی سکیورٹی میٹنگ ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اس ملاقات کی میزبانی عمان میں عرب انسٹی ٹیوٹ فار سکیورٹی ریسرچ نے کی جس میں دونوں فریقین نے متعدد سکیورٹی اور تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا اور فریقین نے تعلقات کو وسعت دینے اور علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دریں اثنا برطانوی خبر رساں ایجنسی نے پیر کے روز ایران میں ایک سینئر سفارتی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے پیٹرا نیوز ایجنسی کے دعوے کی تردید کی اور بتایا کہ کسی بھی ایرانی عہدہ دار نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ مشرق وسطی سے نکلے گا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے
اگست
ایران اور عربوں کے درمیان مشترکہ بحری فوج:لبنانی میگزین کی قیاس آرائیاں
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک لبنانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خلیج فارس
جون
کیا مغربی کنارے میں تیسرا اتنفاضہ شروع ہونے والا ہے؟
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ مغربی
ستمبر
امریکہ کو انتخابات سے پہلے ایرانی تیل کی ضرورت
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بلومبرگ کے مطابق، ویٹول گروپ، دنیا کا سب سے بڑا
جون
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے نئے رہنما کا تعین
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:نیو یارک ریاست کے نمائندے حکیم جیفریز کو امریکی ایوان نمائندگان
دسمبر
ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر
مارچ
اپوزیشن 23 مارچ کو خود خراب ہو گی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
دسمبر
جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی
جولائی