🗓️
سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے کہا کہ اب تک افغانستان سے پڑوسی ممالک اور خطے کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ہم اپنےملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ایک آڈیو پیغام میں صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان سے پڑوسی ممالک اور خطے کو نہ اس وقت کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگا، یادرہے کہ حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی اور کہا کہ افغان تاجک سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے۔
پیوٹن نے تاجک صدر کو بتایا کہ ہمارے معاہدے کے تحت، تاجکستان کی مسلح افواج کو مضبوط کرنے کے لیے کچھ ہتھیار اور آلات فراہم کیے گئے ہیں تاکہ تاجکستان اپنے ملک کو لاحق کسی بھی بیرونی خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکے، سمنگانی نے آڈیو پیغام میں کہاکہ طالبان ملک کے اندر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سرحدوں کی بھی حفاظت کرتے ہیں اور اس حوالے سے اٹھائے جانے والے خدشات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک افغانستان سے پڑوسی ممالک اور خطے کو کوئی خطرہ نہیں ہے نیز طالبان اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ تاجکستان، جس کی افغانستان کے ساتھ 1300 کلومیٹر طویل سرحد ہے، افغانستان میں جنگ اور عدم تحفظ نیز اس ملک سے تاجکستان تک دہشت گردوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بارہا تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔
یادرہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد تاجکستان میں روسی فوجیوں نے فوجی مشقیں شروع کیں اور اپنے فوجی اڈوں کو مضبوط کیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صہیونی حکام خاموشی سے
ستمبر
خاقان شاہنواز نے خود کو کرینہ کپور کے بیٹے کے لیے فٹ قرار دے دیا
🗓️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے
دسمبر
ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے خیر خواہ ہے: شامی وزیر خارجہ
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ
مارچ
عمران خان نے عوام سے ایک اہم اپیل کر ڈالی
🗓️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں خطرہ
جولائی
حملے کے خوف سے صہیونی دماغی مشکلات کا شکار : عبرانی میڈیا
🗓️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی چیز آفت
اگست
چین اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات
🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: چین اور سعودی عرب کےدرمیان اپنی شراکت داری کی تزویراتی
دسمبر
عاطف اسلم نے غزہ کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کردیے
🗓️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
اکتوبر
کسی کے لئے آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن
🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن میں بروز جمعہ 5 مارچ کو
مارچ