?️
سچ خبریں:عالمی کپ کے کھیل دیکھنے کے لیے قطر جانے والے دنیا کے مختلف ممالک کے شہریوں میں صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے سے انکار اور مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب میڈیا نے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے کلپس کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ جب کان ٹی وی چینل کا رپورٹر براہ راست نشر کر رہا تھا اور اسٹوڈیو سے گفتگو کر رہا تھا تو اس کے پیچھے متعدد شائقین فلسطینی پرچم تھامے کھڑے صیہونی مخالف نعرے لگا رہے تھے، شائع شدہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک نے اس صیہونی نیٹ ورک کے براڈکاسٹ کیمرے کے سامنے آکر صیہونی حکومت کے خلاف بدترین گالیاں دیں اور یہ مظاہرے اس حد تک پھیل گئے کہ صہیونی میڈیا کو دوحہ سے اپنی براہ راست نشریات بند کرنا پڑیں۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج صرف عرب اور مسلمان شائقین تک محدود نہیں تھا بلکہ برطانوی شائقین کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس وقت فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک اسرائیلی رپورٹر ان کے سامنے کھڑا ہے،اسی طرح سینیگال کے خلاف انگلینڈ کی فتح کے بعد جاری ہونے والے کلپس میں شائقین آزاد فلسطین کے نعرے لگا رہے تھے جس نے صہیونی صحافی کو چونکا دیکیونکہ اسے یقین نہیں تھا کہ اس کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہو گا حتیٰ کہ غیرعرب شائقین میں صیہونی مخالف نعرے لگائیں گے۔
صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر شائع ہونے والے اخبار اسرائیل ہیوم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک کالم میں عرب اور اسلامی برادریوں کی جانب سے سمجھوتہ معاہدے کی مخالفت کا اعتراف کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے عہدہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مان لینا چاہیے کہ دنیا میں بڑے پیمانے پر ہمارے خلاف نفرت کا بہاؤ جاری ہے،اس کالم کے لکھنے والے ایریل ہارٹز نے اس کے ایک حصے میں ذکر کیا ہے کہ اسرائیلی صحافی راز ششنک، جو ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے قطر گئے تھے، مشرق وسطیٰ کے تمام حصوں میں موجود شائقین میں اسرائیل کے خلاف نفرت کی مقدار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
یہ رپورٹر اس حوالے سے لکھتا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پہلی بار میں انتہائی مایوس اور حیران تھا، میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اعتدال پسند اور لبرل انسان سمجھا، میں سمجھتا تھا کہ ہمارا مسئلہ حکومتوں اور حکمرانوں سے ہے، لیکن قطر میں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں لوگ ہم سے کتنی نفرت کرتے ہیں، لوگ ہمیں دنیا کے منظر سے مٹانا چاہتے ہیں، اسرائیل سے متعلق ہر چیز سے سخت نفرت کی جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی کے بعد طوفان رہائی
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:قیدیوں کے تبادلہ کے نئے مرحلے میں 2000 سے زائد فلسطینی
اکتوبر
اسلام آباد: ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، شہر میں فوج کا گشت
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور
اکتوبر
عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ
اگست
سوڈان میں حالات کو پرسکون کرنے اور تنازعات کو روکنے پر ریاض کا زور
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خصوصی ایلچی
مئی
2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور
مئی
300 برطانوی شخصیات نے غزہ کی نسل کشی میں ملوث ہونے کے خاتمے کا مطالبہ کیا
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: 300 سے زائد برطانوی شخصیات نے وزیر اعظم کیئر سٹارمر
مئی
یمنی میزائل نے تل ابیب کے دل میں زلزلہ برپا کر دیا؛ صیہونی دفاعی نظام ناکام، پروازیں معطل
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی فورسز کی جانب سے تل ابیب کے بین گورین
مئی
کینیڈا میں نمازیوں پر حملے کی کوشش
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر
مارچ