سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیٹک کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ ان کے ملک کو طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔
ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاووش اولو نے چند روز قبل انطالیہ میں ڈپلومیٹک فورم کے آخری اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئےکہا تھا کہ طالبان کے زیر قیادت حکومت نے تسلیم کیے جانے کے لیے عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں انسانی امداد اور اسے لوگوں تک پہنچانااس ملک کی ضروریات کا ایک اہم حصہ ہےاور طالبان کو دنیا بھر میں پہچان اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے زیادہ عملی اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیے۔
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ترکی کو طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے اور ہم اس سلسلے میں دنیا کے ممالک کے ساتھ ہم آہنگ ہیں نیز ہم طالبان کے عملی اقدامات اور اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ چاووش کےیہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کہ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نےاسی اجلاس میں کہا کہ ہم نے تسلیم کیے جانے کے اپنے وعدے پورے کر لیے ہیں لہذ اب دنیا کو ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے۔