🗓️
سچ خبریں:صیہونیوں کی پسح عید کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے ایک سخت بیان میں قابضین کو دھمکی دی کہ ہم قابضین سے کہتے ہیں کہ اگر مسجد اقصیٰ کے خلاف کوئی بھی حماقت کریں گے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے منگل کی شام اعلان کیا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے تمام فلسطینیوں سے یہودی آباد کاروں کی جارحیت اور ہراساں کرنے کے خلاف مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کی اپیل کی ہے۔
عرین الاسود کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی قوم سے کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت جمع ہو کر مسجد اقصیٰ میں جائیں اور آباد کاروں کی جانب سے اس مقدس مقام پر حملہ کرنے کی دھمکیوں کا جواب دیں۔
عرین الاسود نے صیہونیوں کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مجاہدین کی کوئی سرخ لکیر نہیں ہے،اس مزاحمتی گروہ نے فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اے فلسطین کے بہادر لوگو، باہر نکلو تاکہ ہم سب ان کی درخواست کا خون اور گولیوں سے سامنا کرسکیں۔
واضح رہے کہ عرین الاسود کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صیہونی داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر نے اتوار کی رات صیہونیوں سے کہا تھا کہ وہ بدھ کے روز یہودیوں کی پسح عید کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر حملہ کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس نے صیہونی افواج کی حمایت سے کچھ آبادکاروں کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر حملہ کیا تھا جبکہ اس سے پہلے مصر اور اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی پر بن گوئر کے کسی بھی حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں حماس کی طاقت کے مظاہرہ پر اسرائیلی ماہرین حیران
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق
جنوری
ایرانی سپاہ پاسداران کی کامیابی کا راز
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی
جولائی
ایران صیہونی جارحیت کا کیسے جواب دے گا؟
🗓️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: ایرانی قونصل خانے پر حملے کے سلسلہ میں صیہونیوں کی
اپریل
پاکستانی مفکرین کی عالمی یوم قدس کے موقع پر اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے پر تاکید
🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے راولپنڈی میں
اپریل
یمن کے خلاف صیہونی خفیہ منصوبے بے نقاب
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے صیہونی حکومت کے یمن کے خلاف ایک
دسمبر
امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے: روس
🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ
جنوری
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فوجی حکام کے ڈیٹا لیک کی تحقیقات کا حکم
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نادرا سے
جولائی
اسرائیل کی عالمی تنہائی پر مبنی خفیہ دستاویز کا انکشاف!
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کی
مئی