سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی دستوں کا ہدف اس ملک کو غیر مسلح کرنا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو یوکرین کے بحران پر اپنا تازہ ترین موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے جبکہ یوکرین میں روسی خصوصی فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے
انہوں نے کہا کہ چونکہ نیٹو روس کی سرحدوں کے قریب پہنچ رہا تھا، اس لیے ہمارے پاس یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا،رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے مزید کہاکہ کیف کے قریب روسی افواج کی موجودگی کا یوکرین پر قبضے کے ارادے سے کوئی تعلق نہیں،تاہم یوکرین میں خصوصی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر میں طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئےزور دیاکہ مغرب اور عالمی برادری نے ڈونیٹسک پر مسلسل میزائل حملوں کا نوٹس نہیں لیا، گویا سرے سے وہاں کچھ ہوا ہی نہیں تھا، پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہم نے کیف حکومت سے اپنی افواج کو ڈونباس سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس کے حکام نے اس کی مخالفت کی۔
مغربی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس پابندیوں کا سخت جواب دے رہا ہےجبکہ روس کے خلاف پابندیوں نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔