?️
سچ خبریں:برطانوی فوج ایسےوقت میں افغانستان سے عام شہریوں کے انخلاء کے خاتمے کا اعلان کر رہی ہے جبکہ لندن حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے تقریبا 800 سے ایک ہزار افغان شہریو ں کو یہیں چھوڑنے کی توقع ہے۔
روئٹرزنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نک کارٹر کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج ہفتہ کو افغانستان سے شہریوں کا انخلا ختم کر دے گی اور اس طرح بہت سے افغان مہاجرین جو برطانیہ میں رہنے کے اہل ہیں، کوپیچھے چھوڑ جائیں گے۔ کارٹر کے مطابق برطانیہ کے پاس شہریوں کے انخلا کے لیے محدود تعداد میں پروازیں ہیں اور باقی پروازیں برطانوی فوجیوں کے انخلا کے لیے وقف ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برطانیہ نے 14500 سے زائد برطانوی شہریوں اور افغان مہاجرین کو کابل ایئر پورٹ سے نکالا ہے، تاہم لندن حکومت کے ساتھ کام کرنے والے والے 800 سے 1100 افغان شہریوں کے افغانستان سے جانے کی امید نہیں ہے، کابل ایئر پورٹ پر جمعرات کو ہونے والے بم دھماکوں کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بناء پرفرانس نے بھی انخلا ختم کر دیا، دریں اثنا تمام غیر ملکی افواج بشمول امریکیوں کو 31 اگست تک افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی حساس جگہوں پر بھی چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے: امریکی میڈیا
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کہنا ہے کہ ایل سلواڈور میں ایک بندرگاہ کے
ستمبر
چین تائیوان کے معاملے میں ٹرمپ سے امتیاز لینے کی کوشش میں: امریکی میڈیا
?️ 1 اکتوبر 2025وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ تائیوان
اکتوبر
لبنانی اور فلسطینی کارکن رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے بیروت میں مصری سفارت خانے کے سامنے جمع ہو رہے ہیں
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی اور فلسطینی کارکنان مصر کی جانب سے رفح بارڈر
جولائی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماؤں، کارکنوں کے گھروں پر ایس آئی اے اور بھارتی فورسز کے چھاپے
?️ 9 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت کی سات انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامیاں
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان اور اس کے بعد ہونے والی دو
اکتوبر
وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین آڈیو لیکس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
صہیونی صحافی کا ایران پر حملے کے بارے میں گیلنٹ کی غلط فہمی پر افسوس کا اظہار
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج اور اس حکومت کے حکام نے آج ایران
اکتوبر
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر