سچ خبریں:حالیہ شہادت طلبانہ کارروائی کے بعد، مقبوضہ فلسطین میں سیفرڈیم کے یہودیوں کے سینئر ربی نے عبادت گاہ میں شرکت کے خواہشمندوں سے کہا کہ وہ ہتھیار لے کر آئیں۔
صیہونی حکومت کی پے درپے جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے متعدد شہادت طلبانہ آپریشنز سے مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،آپریشن کے تازہ ترین ردعمل میں، سیفرڈیم کے یہودیوں کے سینئر ربی اسحاق یوسف نے ہفتے کے آخر میں عبادت گاہ میں شرکت کا ارادہ کرنے والوں سے کہا کہ وہ خود کو مسلح کریں۔
رپورٹ کے مطابق سماجی مسائل پر ربی یوسف کے ریمارکس مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، ربی نے کہا کہ سخت حفاظتی صورتحال کی وجہ سے، ان تمام لوگوں کو جن کے پاس ہتھیار رکھنے کا لائسنس ہے، وہ ہتھیاروں کو اپنے ساتھ عبادت گاہ میں لے کر آئیں تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو العاد میں ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے، جن پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،اس کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد کو آپریشن کے مرتکب افراد کی تلاش کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔