گزشتہ 4 سالوں میں عراق کے خلاف امریکہ نے کتنی جارحیت کی ہے؟

عراق

🗓️

سچ خبریں: عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے عراق کے استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس ملک سے امریکی حملہ آوروں کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فتح اتحاد کے سربراہ عدی عبدالہادی نے کہا کہ امریکیوں نے گزشتہ چار سالوں میں کم از کم 14 بار عراق کے اندر اہداف پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کی ان جارحیتوں کے دوران درجنوں افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئےجن میں سے زیادہ تر لوگ الحشد الشعبی فورسز ہیں۔

عبدالہادی نے مزید کہا کہ یہ جارحیتیں 2011 میں امریکہ اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کے باوجود ہوئی ہیں، جس میں سکیورٹی کوآرڈینیشن کے فریم ورک کی وضاحت کی گئی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ کسی ملک کی طرف سے ان جارحیتوں کا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ یہ ملک استقامت کا خواہاں نہیں ہے بلکہ عراق میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا امریکہ خطہ میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کر سکتا ہے؟

عبدالہادی نے نشاندہی کی کہ تمام کوآرڈینیشن فریم ورک اتحادی افواج بغیر کسی استثناء کے عراق سے امریکی فوجیوں کے اخراج اور اسٹریٹجک معاہدے کی شقوں پر نظرثانی کی حمایت کرتی ہیں تاکہ ملک کے استحکام اور امریکی زیادتیوں کو روکا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد 7 افراد پر پابندی عائد

🗓️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبری)  گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران

فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر

ریاض ٹرمپ اور پیوٹن کے قاتلوں کا محفوظ دارالحکومت 

🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: العربیہ نے خبر دی ہے کہ روس اور یوکرین کے

کمپیوٹر کی بورڈ میں 30 سال بعد تبدیلی

🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مائکرو

امریکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں کیا سپلائی کرتا تھا؟

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سابق روسی صدر نے منشیات کے خلاف جنگ میں طالبان

غزہ کی پٹی میں 500 طبی عملے کی شہادت

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے

یوکرین جنگ میں کینیڈا کو بھی جانی نقصان

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس

کورونا کے وار جاری، مزید 42 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 3 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے