?️
سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پوری انسانیت کی توہین ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات دہشت گردی اور پوری انسانیت کی توہین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی
کیوبا کے صدر نے X سوشل نیٹ ورک (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں دہشت گرد ریاست اسرائیل جو نسل کشی کر رہی ہے وہ پوری انسانیت کی توہین ہے،استثنیٰ کب تک رہے گا اور قتل کی مکمل آزادی کب تک رہے گی؟ کیوبا نے کئی بار بلند آواز میں فلسطین کا دفاع کیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کی صبح فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ایک درست اور مربوط آپریشن میں، غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے اور غزہ کی پٹی کے اردگرد موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہوتے ہوئے، آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 سے زائد صیہونیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے 5000 راکٹ اور میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے، صہیونیوں کا گھر میں پہننے والے کپڑوں میں فرار، سرحدی فوجیوں کا قتل، کاروں کی لوٹ مار اور یہاں تک کہ سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی تصویریں صہیونیوں کی حیرت کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں۔
اس بڑی اور حیران کن مزاحمتی کاروائی کے جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے شہروں اور رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کی جو اب تک جاری ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کیسے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے؟ امریکی فوجیوں کی زبانی
فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک 20 ہزار 900 سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اسرائیلی فوج پر اثرات
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، اقتصادی اخبار Calcalist نے اعلان کیا کہ
جنوری
افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف جارحیت ہے: خواجہ آصف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلوچستان کے
نومبر
اسرائیل کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ فلسطینی مزاحمت کے جنگجو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم
اکتوبر
ٹرمپ کی واپسی سے امریکہ میں داخلی کشیدگی بڑھے گی:روس
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں حکومتی
نومبر
نیتن یاہو کبھی حماس کو شکست نہیں دے سکتا؛ سابق صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے اعتراف کیا ہے
اکتوبر
مسلمان میئر کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا توہین آمیز سلوک
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:پراسپیکٹ پارک نیو جرسی کے مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں
مئی
سلام ہو فلسطینی مجاہدوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر نے عالمی
مئی