?️
سچ خبریں:اپنے آپ کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں قرار دینے والے اور انسانی حقوق کی دہائی دینے والے ممالک کا اصلی چہرہ ایک ایک کر کے سامنے آتا جا رہا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ایک اور اسکول کے باہر سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں سابقہ بورڈنگ اسکول سے مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں، بچوں کی عمر 7 سے 15 سال کے درمیان ہے جنہیں 1890 سے لیکر 1970 کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ 19 ویں صدی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے مختلف وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جب کہ چند روز قبل بھی ایک اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہیں۔
قابل ذکرہے کہ ان ہولناک واقعات سے مغربی ممالک انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا بخوبی پتہ چلتا ہے اور یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ انسانی حقوق کے ان کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں جو صرف دوسرے ممالک کو دبانے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک ہتھکنڈا ہے اور جب اپنی بات آتی ہے تو سب کچھ بھول جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
علوی گاؤں میں شامی دہشت گردوں کے جرایم
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: کل شام صوبہ حماہ کے ساحل الغاب میں تحریر الشام
دسمبر
ہم نے اسرائیل کو ایران سے کیسے بچایا؟ امریکی نائب صدر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے اعلان کیا کہ اسرائیل
اکتوبر
پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی
دسمبر
قومی اسمبلی ، فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
اگست
اولیانوف: امریکہ اور ٹرائیکا نے ایران کے جوہری پروگرام پر سیاست کی ہے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے نے اس
ستمبر
پہلا سائبر ٹرک منظر عام پر
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی
جولائی
امریکہ فلسطینی بچوں کے قتل عام میں برابر کا شریک
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بار پھر غزہ کی
نومبر
وزیر تعلیم کا پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے پاکستان اور ترکی
مارچ