?️
کینیڈا کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا اعلان
کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی میزائل حملے کے بعد تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات پر از سرِ نو غور کرے گا۔
کینیڈین وزیر خارجہ ملانی جولی نے کہا کہ یہ حملہ ناقابلِ قبول ہے، خاص طور پر اس وقت جب قطر خطے میں امن قائم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔اس سے قبل یورپی کمیشن بھی عندیہ دے چکا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو معطل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
کینیڈا نے وزیر اعظم مارک کارنی کی قیادت میں اسرائیل کے حوالے سے اپنی پالیسی کو سخت کر لیا ہے۔ کارنی، جنہوں نے رواں سال جنوری میں جسٹن ٹروڈو کی جگہ وزارتِ عظمیٰ سنبھالی، حال ہی میں اعلان کر چکے ہیں کہ کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران آزاد فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے دوحہ میں حماس کی قیادت کے دفتر پر اس وقت میزائل حملہ کیا جب وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجویز پر مذاکرات جاری تھے۔ اس حملے میں اگرچہ بعض حماس کے ارکان اور شہری جاں بحق ہوئے، تاہم اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزیر جنگ کی حماس کو ی خوفناک وارننگ
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ
اگست
جاپانی وزیر اعظم کا پارٹی کی قیادت کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان
?️ 3 ستمبر 2021سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم ستمبر میں اپنی سیاسی جماعت کی قیادت
ستمبر
موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز
?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر
اکتوبر
ملائیشیا: دنیا کو غزہ کے لیے ہمدردی سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہیے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ملائیشیا کے وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
جون
عمران خان کا ادرارے کے خلاف بیان ہولناک اور انتہائی خطرناک ہے:وزیر اعظم
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی تقریر پر سخت نوٹس
مئی
حماس غزہ جنگ کی فاتح
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن
نومبر
شام کے تیل کے کنوؤں پر کن گروپوں کا کنٹرول ہوگا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروپوں کے حملوں کے پس منظر میں
دسمبر
فلسطینی بچوں کے قتل عام پر شمالی کوریا کا رد عمل
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گذشتہ 12 روز کے دوران
جون