?️
سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے نمازیوں کی چابک دستی سے ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
کینیڈا میں کلہاڑی بردار شخص کی مسجد پر حملے کے دوران نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد معیز عمر کو گرفتار کرلیا ہے،اطلاعات کے مطابق شہر میسیساگا میں واقع مسجد دار التوحید اسلامک سینٹر میں نماز فجر کے وقت 24 سالہ شخص نے کلہاڑی کے ساتھ نمازیوں پر حملے کی کوشش کی۔
مسجد کے پیش نماز کے مطابق ملزم کلہاڑی اور بیئر اسپرے لے کر آیا، بیئر اسپرے سے چند نمازی زخمی بھی ہوئے،ایک عینی شاہد کا کہنا کہ ایک شخص تین نمازیوں پر بیئر اسپرے کرنے کی کوشش کررہا تھا جو کہ کلہاڑی اٹھایا ہوا تھا، لوگوں کے چیخنے پر نماز کی پہلی صف میں موجود لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے، اسی وقت ایک نمازی پیچھے مڑا اور اس نے حملہ آور کے ہاتھ سے کلہاڑی چھین لی اور اسے پکڑلیا اور اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک پولیس نہ آگئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا نام محمد معیز عمر ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان ایک گڑھا ہے جو ہمارے فوجیوں کو نگل رہا ہے:صیہونی میڈیا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان اور غزہ میں جاری جنگ پر صیہونی میڈیا نے گہری
نومبر
صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں پر وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر
اگست
حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت
?️ 27 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
جنوری
بھارت پاکستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے
جولائی
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
امدادی تنظیموں کے ساتھ طالبان کا کیا سلوک ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ
ستمبر
اردگان کا سلامتی کونسل میں اسلامی ملک کی مستقل رکنیت پر زور
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رہنما
مارچ
یمنی افواج کا امریکی جنگی جہاز خلاف ڈرون اور میزائل حملہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان
اپریل