🗓️
سچ خبریں: روس اور بیلاروس کے صدور نے روس کے شہر سوچی میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے روس کے شہر سوچی میں ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پیوٹن نے روس اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کی مستحکم ترقی کی طرف اشارہ کیا اور مزید کہا: روس کی صورتحال مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو کب تک مکمل شکست ہو جائے گی؟
روسی صدر نے یوکرین کی طرف سے کلسٹر بموں کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین بڑے پیمانے پر کلسٹر بموں کا استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ امریکہ خود کو مستثنیٰ سمجھتا ہے جبکہ درحقیقت یہ امریکہ ہی ہے جو یوکرینیوں کے ہاتھوں کلسٹر بم استعمال کرتا ہے،یہ عمل جرم ہے۔
پیوٹن نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ امریکہ کے رویے کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ آج کثیر قطبی دنیا کے بیشتر ممالک اضافی عناصر کے طور پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ امریکہ کے رویے سے غیر مطمئن ہیں۔
انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی وجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس نے کبھی بھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات کو رد نہیں کیا ہے لیکن ہم یہ ضرور کہیں گے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں،ہم نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں سنی۔
یوکرین کے ساتھ میدان جنگ میں غیر ملکی افسران کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے پیوٹن نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں ان میں سے کچھ غیر ملکی انسٹرکٹرز کو پکڑا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ اب تک یوکرین کی کتنی مدد کر چکا ہے؟
انہوں نے یوکرین کے ساتھ جنگ میں روسی شہریوں کی شرکت کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 300000 رضاکاروں نے خصوصی فوجی کاروائیوں میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے اور ان سب نے حب الوطنی کے جذبے سے ایسا کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے حماس کے رہنماؤں کے بارے میں قطر سے کیا مطالبہ کیا ہے؟
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ نے قطر سے کہا کہ اگر حماس صیہونی حکومت
مئی
کورونا وبا سے بچنے کے لیے ماسک لگانا لازمی ہے
🗓️ 11 جنوری 2022سندھ(سچ خبریں) ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میڈیا
جنوری
سینیٹ انتخابات کے متعلق ایک فیصلے پر پھر تنازعہ
🗓️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں ایک چھوٹی
فروری
اسرائیل آخری سانسیں لے رہا ہے /فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: صہیونی ماہرین
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:بہت سے صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے اس بات پر
فروری
افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم
مارچ
حزب اللہ 40 سال سے امام حسین کے راستے پر چل رہی ہے:نصراللہ
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی
اگست
دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے
ستمبر
کشمیری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں
🗓️ 8 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی نگرانی
جنوری