?️
سچ خبریں:بیلاروس کی سرزمین پر روس کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے ردعمل میں امریکی صدر نے خبردار کیا کہ روسی صدر کی جانب سے دی جانے والی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی حقیقی خطرہ ہے۔
یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس میں روس کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیاں حقیقی خطرہ ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں: بائیڈن
انہوں نے کہا کہ جب میں دو سال قبل صدر بنا تو میں نے کہا تھا کہ میں کولوراڈو دریا کے خشک ہونے کی وجہ سے پریشان ہوں تو اس وقت ہر کوئی مجھے اس طرح دیکھ رہا تھا جیسے میں پاگل ہوں۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی جب میں نے پیوٹن کے ہاتھوں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے بارے میں کہا تب بھی میرے ساتھ ویسا ہی کیا گیا جبکہ یہ خطرہ (پیوٹن) حقیقی ہے۔
مزید:روس کے ایٹمی ہتھیاروں نے مغرب کو ماسکو کے خلاف اعلان جنگ کرنے سے روکا
یاد رہے کہ جو بائیڈن کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعے کو بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی پہلی کھیپ کی تعیناتی کے ردعمل میں کہا تھا کہ روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے ارادے اور فیصلے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
واضح رہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں تصدیق کی کہ روس کی جانب سے ٹیکٹیکل نیوکلیئر وار ہیڈز کی پہلی کھیپ بیلاروسی سرزمین پر تعینات کی گئی ہے۔
درایں اثنا بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے گزشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ انہیں روس کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی کھیپ ملنا شروع ہو گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ ہتھیار ان ایٹم بموں سے تین گنا زیادہ طاقتور ہیں جو امریکہ نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے تھے۔
مشہور خبریں۔
غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے
اپریل
فلسطینی مزاحمت نے آج دشمن پر اپنی مساوات مسلط کردی ہے: حماس
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ
مارچ
ایک بحران زدہ حکومت
?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے موقع
مئی
امریکی تاریخ کا سب سے بڑا تاوان
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے ایران اور امریکہ
اگست
یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں
مئی
یمنی خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا
مارچ
عسکری اور سٹریٹجک امور کے تجزیہ کار: تہران کے حق میں ایک نئی ڈیٹرنس مساوات قائم ہو گئی ہے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا حوالہ
جون
سعودی آرامکو کے ساتھ تعاون کی وجہ سے گوگل پر کڑی تنقید
?️ 20 فروری 2023گوگل کو سعودی تیل کمپنی آرامکو کے ساتھ تعاون پر شدید تنقید
فروری