کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی

صیہونی

?️

سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت کے بارے میں نیتن یاہو کے بے مقصد الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کی طاقت کا اعتراف کیا۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اخبارHaaretz نے غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے خاتمے کے حوالے سے صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے الفاظ کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے رفح شہر پر حملہ بہت ضروری ہے۔

اس رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ رفح شہر پر نیتن یاہو کے مبینہ حملے اور اس علاقے میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے بعد تحریک حماس کے پاس 4000 سے 5000 فوجی ہوں گے اور یہ تعداد غزہ کی پٹی میں رہنے والی کسی بھی فوجی قوت کے لیے مستقل خطرہ ہو گی۔

ہاریٹز نے یہ بھی لکھا ہے کہ کہ اس صورت میں غزہ کی پٹی کی صورت حال اسرائیل کے لیے مغربی کنارے کی صورت حال جیسی ہو جائے گی کہ جیسے ہی کوئی فلسطینی ہتھیار اٹھائے گا یا حتی کوئی نوجوان چاقو ہاتھ میں لے گا ہماری سلامتی متزلزل ہو جائے۔

آخر میں اس اخبار نے یہ سوال اٹھایا کہ اسرائیل کو رفح شہر کے خلاف آپریشن کرنے کی کیا قیمت چکانی پڑ رہی ہے؟

امریکی انٹیلی جنس سروسز نے اس سے قبل مارچ میں ایک مشترکہ رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رہنے کے باوجود حماس تحریک کئی سالوں تک مزاحمت کر سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کے نتائج کے علاوہ نیتن یاہو مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آباد کاروں کے احتجاجی مظاہروں سے بھی نبرد آزما ہے۔

گزشتہ شب شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر نیتن یاہو کی قیادت میں صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ صیہونی حکومت کی Knesset کے خلاف کیا گیا اور اس دوران آباد کاروں نے مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ صیہونیوں نے صیہونی حکومت اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: رفح پر حملے کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان گہرے اختلافات

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی حکومت کی جانب سے کوئی فوجی کامیابی حاصل نہ ہونے کے باعث مقبوضہ علاقوں میں صیہونی وزیر اعظم بنیا میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقید میں شدت آگئی ہے۔ نیتن یاہو کے مخالفین ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف قانونی مقدمات کی سماعت سے بچنے کے لیے اور اقتدار میں رہنے کے لیے وقت خرید رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزارت جنگ مظاہرین کے چنگل میں

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے قیدیوں کے اہل خانہ

کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ

?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ

کورونا: پنجاب میں متاثرہ  علاقوں میں مکمل پابندی کا فیصلہ

?️ 12 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر

حسنین لہری کا اپنے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام

?️ 31 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ماڈل حسنین لہری نے

تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل دی

?️ 15 اکتوبر 2025تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل

کیا صیہونی حکومت حزب اللہ کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی جرنلوں کی زبانی

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی جنرلوں نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب

مہاجرین سے متعلق امریکہ کی درخواست مسترد

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کی درخواست، جس میں مہاجرین کو ان کے

عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک ذریعے نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے