?️
سچ خبریں: رفح کے باشندوں نے آخری دم تک مزاحمت کی حمایت اور صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے عزم پر تاکید کی۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر کے متعدد باشندوں نے فلسطین ٹوڈے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہم فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت اور دفاع کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رفح کے مکینوں کی تازہ ترین صورتحال
رفح شہر میں مقیم فلسطینیوں نے مزید کہا کہ فلسطینی گروہوں، عوامی تنظیموں، بے گھر ہونے والوں اور فلسطین کے دیگر قومی طبقوں کو مزاحمتی تحریک کی حمایت کے لیے عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کے میدان میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔
ان لوگوں نے کہا کہ ہم گواہ ہیں کہ موجودہ حالات میں کچھ لوگوں نے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے اور جنگ کے سوداگر بن گئے ہیں، سکیورٹی فورسز کو ان لوگوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔
رفح کے باشندوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے اور اس شہر میں آنے والوں کے ساتھ مل کر اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی اپنی سرزمین کو ترک نہیں کریں گے اور ہم مزاحمتی تحریک کی حمایت سے باز نہیں آئیں گے، ہم اپنی سرزمین کو زبردستی یا رضامندی سے نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی دشمن کے خلاف اپنے گھروں اور سرزمین کا دفاع کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: رفح میں صیہونی جارحیت کے خلاف ورلڈ فوڈ پروگرام کی وارننگ
یاد رہے کہ صیہونی حکام جو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آغاز کے چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی حماس تحریک کے خلاف اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، اب رفح شہر پر جارحیت کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ڈیڑھ ملین فلسطینی رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا 7 اکتوبر کی شکست کا باضابطہ اعتراف
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی
فروری
دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ
جنوری
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
?️ 13 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف
جون
کیا جن پنگ تائیوان پر حملہ کرے گا ؟
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق چینی صدر شی جن
جون
روسی سفیر نے بھی عمران خان کی تصدیق کر دی ہے:اسد عمر
?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
جون
غزہ صدی کی سب سے وحشیانہ نسل کشی کا شاہد
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز ایک
نومبر
نسان نے گیس پر چلنے والی گاڑیاں بنانے کا فیصلہ صارفین پر چھوڑ دیا
?️ 8 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی کار ساز کمپنی نسان نے گاڑیاں بنانے کا فیصلہ
دسمبر
سعودی اندرونی بحران یمن پر حملے کا باعث کیسے بنا؟
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں سعودی جارح اتحاد نے تمام بین الاقوامی قوانین
دسمبر