سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے امریکہ اور انگلینڈ کے جارح اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جارح یمنی فوج کے نئے سرپرائز کا انتظار کریں، میدان یمنی فوج کے کنٹرول میں ہے اور امریکہ اس میدان کو کھو دے گا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی اتحاد کی مسلسل فوجی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مزید جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور برطانیہ کے یمن کے خلاف حملہ کیسا رہے گا؟
انہوں نے آبنائے باب المندب سے امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کے گزرنے کے بارے میں کہا کہ یمنی مسلح افواج اپنی میزائل طاقت میں اضافہ کر رہی ہیں اور جلد ہی ہم جارحوں کے لیے حیران کن اقدامات سے پردہ اٹھائیں گے۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور مزاحمتی محور نے خطے کے معاملات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے، امریکیوں کو یمن کے خلاف اپنی جارحیت پر افسوس ہوگا اور وہ جنگ ہار جائیں گے۔
تحریک انصاراللہ کے سینئر رکن نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امریکیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یمن تنازعات کے اصولوں کا تعین کرتا ہے ، ہم امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے گزرنے کو روکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز کے خلاف یمنی فوج کی کاروائیوں میں امریکی جنگی جہاز کو بھاری نقصان پہنچا اور امریکیوں کے مطابق ان کے دو فوجی مارے گئے۔
یمنی ٹھکانوں پر امریکی اور برطانوی جارحیت پسندوں کے حملے ایسے حالات میں ہورہے ہیں کہ صیہونی حکومت کی حمایت کے مقصد سے یمن کے خلاف بحری اتحاد بنانے کا واشنگٹن کا منصوبہ عملی ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا۔
انصاراللہ نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ امریکہ اور انگلینڈ کی جارحیت کبھی بھی یمن کو فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روک سکے گی،اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا اور جارح ممالک کو اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں: یمن کے خلاف امریکی اتحاد کی حالت زار؛برطانوی عہدیدار کی زبانی
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی امریکہ اور انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف اپنی جارحیت کی بھاری قیمت ادا کریں گے اور وہ اس حقیقت کو سمجھیں گے کہ یمن جارحوں کا قبرستان ہے اور اسرائیلی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے بحری جہازوں کے خلاف یمن کی کارروائیاں غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے تک جاری رہیں گی