کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ

اسرائیلی

?️

سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس یونین سے روس کے اخراج کے معاملے پر غور کرنے سے پہلے اسرائیلی حکومت کو نکال دیں۔
کویتی اخبار الرائے کی رپورٹ کے مطابق کویتی پارلیمنٹ امت اسمبلی کے اسپیکر مرزوق علی الغانم نے انڈونیشیا میں بین الپارلیمانی یونین کی 144ویں نشست کی ہم آہنگی کے لیے منعقد ہونے والی میٹنگ کے موقع پر عرب لیگ کے صدر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ روس-یوکرین بحران کے تناظر میں فیصلہ کن کارروائی اور روس کو بین الپارلیمانی یونین سے نکالنے کے مطالبات کیے گئے ہیں، جب کہ ہم اسرائیل کے جرائم اور اس کے فلسطین پر قبضے کے سلسلہ میں 60 سال سے زائد عرصے سے مکمل بے توجہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

الغانم نے تاکید کی کہ ہم مکمل طور پر قبضے کے خلاف ہیں ،کویب ایک ایسا ملک ہے جس نے 30 سال قبل قبضے کا تجربہ کیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ایسے معاملات جو خالصتاً قانونی ہیں، پر دوغلے پن کا نقطہ نظر اختیار کرنے کی مخالفت کا اظہار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ کویت نے دیگر عرب ریاستوں کی طرح ابھی تک صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی ہے اور فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا وسیع بجٹ

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال

کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

?️ 20 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل

ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے

کیا اردگان اور اسد ملاقات کریں گے؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: اردگان کی ہمیشہ عادت ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں پرواز

صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری

صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی لہر

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں

پاکستان کی نئے میزائلوں اور ڈرونز کی رونمائی

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان نے استنبول میں ترکی کی

امریکہ چین کے خلاف اپنی بالادستی کی ذہنیت بند کرے: بیجنگ

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے