?️
سچ خبریں: مزاحمتی محاذ کے قائدین کی کرشماتی خصوصیات، جو مزاحمتی سوچ کی قدر اور یقین کی بنیادوں میں پیوست ہیں، کا کلاسیکی لشکروں میں کبھی موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کلاسیکی فوجوں کی تشکیل کی بنیاد صرف سہولیات،سازوسامان ،ہارڈ ویئر، پیسہ اور مال ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعرات کو بتایا کہ غزہ میں حماس کے کمانڈر یحییٰ سنوار کے دن ختم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے دوروں کے بارے میں صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ سنوار کے ہاتھ امریکیوں کے خون رنگے ہوئے ہیں،اس میں جتنا بھی وقت لگے، انصاف فراہم کیا جائے گا۔” یہ پہلا موقع ہے جب کسی سینئر امریکی اہلکار نے سنوار کے بارے میں اس لہجے میں بات کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن میں 38 امریکی مارے گئے اور اس وقت آٹھ امریکی شہری حماس کے زیر حراست ہیں۔
اس سے پہلے بھی صیہونی حکام بارہا غزہ کی مزاحمتی تحریک کی قیادت میں یحییٰ سنوار کے مرکزی کردار کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور انہیں ان اہداف میں شامل کر چکے ہیں جو صیہونی حکومت کے قتل کرنے کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔
امریکہ اور صیہونی حکومت غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اس تنطیم کی ملٹری برانچ کے کمانڈر محمد الضیف کو ان اہم شخصیات میں سے ایک سمجھتے ہیں جنہوں نے طوفان اقصیٰ کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا تھا۔
اس لیے ان دونوں کا قتل اپنی اہم انٹیلی جنس، سکیورٹی اور آپریشنل ناکامیوں کو چپھانے کے لیے اہم کامیابی ہے ۔
یحییٰ سنوار، جنہوں نے اپنی زندگی کا 20 سال سے زائد عرصہ مقبوضہ بیت المقدس کی جیلوں میں گزارا اور صہیونی عدالتوں سے متعدد بار عمر قید کی سزا سنائی گئی (انہیں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے نتیجے میں رہا کیا گیا تھا۔ )، انہیں غزہ کی پٹی میں حماس تحریک کے حفاظتی نظام کا معمار ہونے کے ساتھ ساتھ اس تحریک کے داخلی سلامتی کے نظام کا بانی سمجھا جاتا ہے۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یحییٰ سنوار نے تحریک حماس کے لیے جاسوسی کے خلاف میکانزم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،اس کے علاوہ یحییٰ سنور ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے محمد ضیف کی طرح اس بات پر زور دیا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ کا دائرہ مقبوضہ علاقوں کی گہرائیوں تک بڑھایا جائے۔
یاد رہے کہ اسرائیل تقریباً 70 دنوں سے غزہ میں مزاحمتی کمانڈروں بالخصوص یحییٰ سنوار اور محمد الضیف کو اپنے تمام تر وسائل اور امریکی انٹیلی جنس نظام کی مدد سے گرفتار یا شہید کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ابھی تک اسے اس سلسلے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔
تحریک مزاحمت کی ایک اہم خصوصیت، جسے صیہونی دشمن کو لگاتار شکست دینے کے لیے اہم منصوبے کے طور پر بیان کیا جانا چاہیے، مزاحمتی قیادتوں اور کمانڈروں کا کرشماتی کردار اور مقام ہے، جو مجاہدین کے اندر حوصلہ پیدا کرتے ہیں اور صیہونیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بنتے ہیں۔
تحریک مزاحمت کی اقدار اور عقائد میں پیوست اس خصوصیت کا موازنہ کلاسیکی فوجوں سے کبھی نہیں کیا جا سکتا جو ساز و سامان، ہارڈویئر، پیسے اور مادی سہولتوں پر مبنی ہیں۔
حال ہی میں صیہونی حکومت نے مزاحمتی کمانڈروں سے معلومات فراہم کرنے کے لیے مقبوضہ علاقوں میں پمفلیٹ بانٹ کر ایک غیر فعال کارروائی کرتے ہوئے انعام مقرر کیا ہے، جو محاذ کے رہنماؤں کے کرشماتی موقف کے خلاف حکومت کی مسلسل مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 5 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے موٹر وے ٹھٹہ
نومبر
اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی
اکتوبر
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
جنوری
غزہ میں ہر روز کتنے بچے شہید یا زخمی ہوتے ہیں؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا
نومبر
نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد
فروری
غزہ، اسرائیلی حکومت کی تاریخ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے 13 چینل کے عسکری تجزیہ کار ایلون بین
اکتوبر
قبرس کیسے مزاحمتی محور کے خلاف شرارت کے مثلث کا اڈہ بنا؟
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: قبرس کے حکام برطانیہ، امریکہ اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ
جولائی
ایک ساتھ دو آپریشنز سے صہیونی سیکورٹی نظام کو بڑا دھچکا
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی کنارے کے فلسطینی شہروں پر حملہ کرنے میں صیہونی حکومت
جنوری