?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے موٹر وے ٹھٹہ خلیل پر ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت سے ضمانت ملنے پر انہیں آج صبح اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کو 7 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، بعد ازاں ٹیکسلا پولیس اعظم خان سواتی کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی پر مختلف تھانہ ٹیکسلا میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، قانون ہوتا تو مُجھے ہتھکڑی نہ لگتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر جیل میں ہے، بشریٰ بی بی پر الزامات ہیں، کیا قومی مجرموں نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے ہمارا ملک بچے گا؟ اس وقت صرف ملک کی فکر کرنی چاہیے۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت پاکستان کی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں، یہ سیاہ رات ختم ہو گی، یہ ظلم ٹوٹے گا اور پاکستان اپنے پاؤں پر بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں دوبارہ کھڑا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہماری شناخت ہے جسے ختم کر دیا گیا ہے، آج پاکستانی چہرہ جب باہر جاتا ہے، تو انسان حیران ہو جاتا ہے کہ کیا پاکستان نام کی کوئی چیز ہے ؟
واضح رہے کہ اعظم سواتی موٹر وے ٹھٹہ خلیل ہنگامہ آرائی مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔
آج صبح پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔
گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں، ضمانت ملنے پر انہیں اٹک جیل سے رہا کیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس نے انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کیں۔


مشہور خبریں۔
نیویارک ٹائمز: ایران کے خلاف جنگ نے امریکی فوج کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے ساتھ تصادم
اپریل
نواز شریف انتخابات میں ’گڑبڑ‘ کرنے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 5 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی)
فروری
الاقصیٰ طوفان کے بعد تل ابیب کے ساتھ مسقط کے تعلقات ختم
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے ایک مضمون میں غزہ کے عوام کے
دسمبر
فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے
مئی
گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان
?️ 25 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں
ستمبر
اٹلی کی وزیرِاعظم: اگر ایران مذاکرات پر آمادہ ہو تو یورپ کو پابندیاں نرم کر دینی چاہئیں
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: اٹلی کی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی
جون
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے
اپریل
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی
?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ
جون