🗓️
سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ان کی جگہ کون آئے گا۔
برطانوی وزیر اعظم لز ٹیرس نے جمعرات کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنے مایوس کن دور کا خاتمہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا، لز ٹیرس کے استعفیٰ سے ایک بار پھر کنزرویٹو پارٹی کی صدارت اور اس کے نتیجے میں برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لیے نمایاں امیدواروں کے درمیان مقابلہ شروع ہو جائے گا جبکہ گزشتہ 4 ماہ میں یہ دوسرا انتخابی مقابلہ ہے۔
واضح رہے کہ 47 سالہ لِز ٹیرس جو صرف 45 دن اقتدار میں رہیں، اس وقت تک عہدے پر رہیں گی جب تک کہ کنزرویٹو پارٹی ان کا جانشین نامزد نہیں کرتی، تاہم پارٹی چیئرمین کے انتخاب کا عمل تیز رفتاری سے تقریباً 10 دنوں میں طے ہونا ہے،کنزرویٹو پارٹی کے سینئر قانون سازوں میں سے ایک گراہم بریڈی نے کہا کہ نامزد ہونے والوں میں سے ہر ایک کو پارلیمنٹیرینز سے 100 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے اور یہ مقابلہ اگلے ہفتے جمعہ تک ختم ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ انتخابی دوڑ میں لز ٹیرس کے ہاتھوں شکست کھانے والے 42 سالہ رشی سونک کو اس بار وزارت عظمیٰ کے لیے اہم فرد تصور کیا جا رہا ہے حالانکہ ان کے لیے قدامت پسندوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جبکہ لیبر پارٹی ایک بار پھر عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بورس جانسن جن کی جگہ پر ٹیرس آئی تھیں، اس وقت ایک اور امیدوار ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دوڑ میں داخل ہونے کے لیے شرائط کو تول رہے ہیں، ان کے علاوہ برطانوی تجارتی سکریٹری کے بین الاقوامی امور کے سابق مشیر پینی مورڈنٹ، بورس جانسن کی حکومت کے دفاعی سکریٹری بین والیس اور موجودہ برطانوی خارجہ سیکرٹری جیمز کلیورلی دیگر سیاستدان ہیں جنہیں لِز ٹیرس کے ممکنہ متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مڈغاسکر میں ہجوم نے 30 سے زائد افراد کو زندہ جلایا
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: افریقی ملک مڈغاسکر کے دارالحکومت کے شمال میں واقع
جولائی
نامعلوم ڈرون کی وجہ سے صیہونی ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں خلل
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے بین
اگست
اگرمزید گیس چاہئے تو نورڈ اسٹریم 2 ہٹا دیں: پیوٹن
🗓️ 17 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز
ستمبر
بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور استحکام آ گیا ہے، اسحٰق ڈار
🗓️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
جون
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہ سے ملاقات
🗓️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ چین کے دوران اپنے
مارچ
ہم امریکہ کی طرح دنیا میں جنگ نہیں بھڑکاتے:چین
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے ان دعوؤں کو
مارچ
غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت
🗓️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد
مئی
کورونا: ملک میں 81 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5
اپریل