?️
سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے عراق میں دہشت گردوں کی واپسی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرد علاقے اور صوبہ الانبار میں امریکی موجودگی عراق کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی ماہر علی الوائلی نے کردستان کے علاقے اور صوبہ الانبار میں امریکی اقدام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی غیر معمولی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ واشنگٹن نے داعش تکفیریوں کی براہ راست حمایت کے لیے اپنا منصوبہ تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے ملک کے مغربی صحراؤں میں تعینات سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور نینویٰ میں ان کے داخلے پر بھی خبردار کیا۔ عراقی ماہر نے یہ بتاتے ہوئے کہ امریکی فوجی عراق سے بالکل نہیں نکلے ہیں بلکہ وہ عراق کے صوبے الانبار اور شام کے التنف صوبے میں اپنے اڈوں پر تعینات ہیں، کہا کہ یہ فوجی کردستان کے علاقے میں مرکوز ہیں اور ان سے استفادہ کرتے ہیں، یہ ان کی کارروائیوں کے اڈے اور امریکی فوجی کارروائیوں کے مرکز کے طور پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکی فوج اپنے ایجنٹوں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر عراق میں پوشیدہ طور پر موجود ہے جس کا مقصد دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرنا اور داعش دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے نئے اڈے قائم کرنا ہے، خاص طور پر جب سکیورٹی ایجنسیاں اس گروہ کے بہت سے مقامات کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
الوائلی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو وسعت دینے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ "الحشد الشعبی” کو نشانہ بنانے نیز صیہونی حکومت کی خدمت کرنے کےلیے مزاحمتی محور کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
مشہور خبریں۔
سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لئے تیار کی گئی ہے
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی
نومبر
حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ میں اجلاس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: آج پیر کو حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں نے
اگست
جولانی حکومت کی روس سے حیرت انگیز درخواست
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: کومرسانت اخبار کے مطابق، شام میں دہشت گرد گروہ جولانی حکومت
اگست
گوادر میں نظام زندگی مفلوج، سرحدی تجارت کے خلاف احتجاج جاری
?️ 23 دسمبر 2024گوادر: (سچ خبریں) آل پارٹیز الائنس کے کارکنوں اور حامیوں کا میرین
دسمبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی: بغداد
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے پیر کے روز اس
اپریل
Renegotiations for jet fighter project aim to ease burden on state budget
?️ 10 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع
مئی
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل