🗓️
سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا کرکٹ لیگ ٹی 20 میچ کے دوران دھماکہ ہوا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،افغان میڈیا کے مطابق کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ اس وقت ہوا جب شپیزا کرکٹ لیگ کا ٹی 20 میچ جاری تھا،دھماکے کے وقت بینڈ عامر ڈریگن اور پامیر زلمی کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا ،حملے کے وقت اقوام متحدہ کے اہلکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے تاہم کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شپیزا کرکٹ لیگ 2013 میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جاب سے شروع کی گئی تھی،افغان میڈیا کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر طالبان حکومت کی مخالفت کرنے والے آئی ایس گروپ کی جانب سے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دھماکہ کابل میں گوردوارہ کارتے پروان کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے،اس سے قبل گوردوارے میں ہونے والے دھماکے میں سکھ برادری کے ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے،یاد رہے کہ مئی میں کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں ہماری جنگ نیٹو کے ساتھ ہے:روس
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین
مئی
چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ کیا کرے گا؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے
ستمبر
قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں
اپریل
اسرائیل صرف اپنے جرائم سے اپنے زوال کو تیز کررہا ہے: قسام
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے عظیم کمانڈر ابراہیم
ستمبر
کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمالی کے واقعات/ 5 افراد ہلاک
🗓️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے صوبے کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کے
جولائی
ایران سعودی عرب معاہدے کے ذریعہ چین کا نئے عالمی نظام کے لیے اہم قدم:کسنجر
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور اس ملک کے تجربہ کار
مارچ
شرح سود میں اضافہ کاروبار اور صنعت کو مفلوج کر دے گا، کراچی چیمبر
🗓️ 27 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے
جون
تائیوان کی فوج کے تلخ دن؛ سکورسکی کے ہیلی کاپٹر کا بیڑا گر کر تباہ
🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں: تائیوان میں، جزیرے کی بحریہ نے بدھ کے روز
جون