چین کی پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالسیی پر تنقید

چین

?️

سچ خبریں:چین کے صدر نے پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے ورچوئل برکس بزنس فورم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اقتصادی پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں، شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی معیشت کو سیاسی بنانا اور اسے ہتھیار میں تبدیل کرنا یا مالیاتی نظاموں میں اپنی بنیادی حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر پابندیاں عائد کرنا صرف اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے گی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ نام نہاد طاقت پر اندھا اعتماد اور فوجی اتحاد کو وسعت دینے نیز دوسروں کی جان کی قیمت پر اپنی سلامتی حاصل کرنے کی کوششیں صرف خود کو سکیورٹی کے مخمصے میں ڈالے گی۔

واضح رہے کہ چین کے صدر کا یہ بیان یوکرین کی جنگ پر ماسکو پر بڑھتی ہوئی مغربی پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس نے روس کو دنیا کا سب سے زیادہ پابندیوں کا حامل ملک بنا دیا ہے، واضح رہے کہ 2009 میں بننے والے اس گروپ میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آبا(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی

مالدیپ میں بم دھماکا، موجودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سابق صدر زخمی ہوگئے

?️ 8 مئی 2021مالدیپ (سچ خبریں) مالدیپ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں موجودہ پارلیمنٹ

سردی غزہ کے بچوں کے لیےایک بڑی تباہی 

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے

کیا عراق میں کوئی امریکی فوجی لڑ نہیں رہا؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراق اور امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے واشنگٹن

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا غیر یقینی انجام

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے یہ بھی اطلاع دی

وزیراعظم کی روسی، ترکیہ، تاجکستان اور کرغزستان کے صدور سے ملاقاتیں

?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے شہر اشک

پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

?️ 21 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر

سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کردی، تبادلہ آئینی قرار

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے