سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان میں اپنے اقدامات بند کردے ورنہ اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو تائیوان کے لیے اپنے اقدامات کی وجہ سے ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق چین جمہوری طریقے سے تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے جبکہ گزشتہ دو برس میں اس نے اپنی خودمختاری کے دعوے پر زور دینے کے لیے فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھایا ہے،جس کے بعد تائیوان میں غصہ اور واشنگٹن میں تشویش پائی جاتی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’تائیوان کی آزادی کے متحرک قوتوں کی حوصلہ افزائی کر کے امریکہ نہ صرف تائیوان کو ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں جھونک رہا ہے بلکہ اس کی واشنگٹن کو ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے پاس چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے اور اسے امریکہ کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے اس لیے کہا امریکہ نے آج تک کسی کے ساتھ وفا نہیں کی چاہے وہ عراق ہو یا افغانستان،یادرہے کہ حال ہی میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ہمیں امریکہ پر بھروسہ کرنے کے نتیجہ میں یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔